دلچسپ وعجیب

اسٹریچر یا وہیل چیئر؟

ہسپتالوں اور دیگر ہنگامی حالات میں وہیل چیئر اور اسٹریچر کی یکساں ضرورت پڑتی ہے، اور اسی کمی کو دیکھتے ہوئے ڈنمارک کی ایک کمپنی نے ایسا اسٹریچر تیار کیا ہے جو آسانی سے چند سیکنڈوں میں وہیل چیئر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اسٹوڈیو روٹر اور ریٹر ہیلفر میڈیکل کمپنیوں نے یہ ہلکا پھلکا اسٹریچر بنایا ہے جو ضرورت کے ...

Read More »

نیا فون نہ دلانے پر بوائے فرینڈ کو 52 تھپڑ

چین کے سوشل میڈیا پر ایک شخص کو تشدد و بیچارگی کی علامت کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جو چینی وینلٹائن ڈے پر اپنی محبوبہ کو نیا فون نہیں دے سکا اور اس کے پاداش میں لڑکی نے اسے50 سے زائد زوردار تھپڑ رسید کئے۔ چینی جوڑے ہرسال 20 مئی کو یومِ محبت مناتے ہیں جسے 520 بھی ...

Read More »

خاتون 60 کروڑ روپے کے زیورات طیارے میں بھول گئی

فرانس میں ایک خاتون طیارے میں 35 لاکھ یورو ( تقریباً ساٹھ کروڑ پاکستانی روپے) کے زیورات چھوڑ کر چلی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایک خاتون قیمتی زیورات سے بھرا اپنا بیگ طیارے میں چھوڑ کرچلی گئی، خاتون جب جنوبی فرانس میں نیس کے ایئرپورٹ سے باہر آئی تو اسے پتا چلا کہ وہ ...

Read More »

سونا جمع کرنے والی پھپھوندی

آسٹریلیا میں ایک مقام پر انوکھی پھپھوندی (فنگس) دریافت ہوئی ہے جو سونے کے ذرات کو گھلا کر انہیں ایک مقام پر جمع کرتی رہتی ہے۔ پرتھ شہر سے 130 کلومیٹردور بوڈنگٹن کے ایک گاؤں کی مٹی میں گلابی رنگت کی فنگس ملی ہے جس کے بارے میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دریافت سونے کی کان کنی ...

Read More »

ہوا کھانے کے لیے پلیٹ میں پیش

کھانے پینے کے معاملے میں آپ نے عجیب ترین باتیں سنی ، پڑھی یا دیکھی ہوں گی لیکن جو کچھ ابھی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اس سے عجیب شاید ہی کچھ ہو۔ کسی پیکٹ میں کھانے کی چیز اگر کم ہو تو محاورتاً کہا جاتا ہے کہ کیا ‘ہوا کھائیں’ لیکن اس محاورے کو سچ ثابت کر ...

Read More »

چین کی حیران کن رفتار والی ٹرین

چین نے ایسی مسافر ٹرین کو تیار کیا ہے جس کی رفتار 373 میل فی گھنٹہ ہے اور اس کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹرین چائنا ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن (سی آر آر سی) نے تیار کی ہے اور اس کی مکمل پروڈکشن 2021 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ 373 ...

Read More »

جانوروں کا امریکی بیٹ مین

امریکہ میں رہائشی کرس وین ڈورن کو ایک جانب تو بیٹ مین کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں اور دوسری جانب کئی جانوروں کو جان بچانا اور ان کی بحالی ان کا محبوب ترین کام ہے۔ اسی مناسبت سے وہ جانوروں کے سپرہیرو کہلاتے ہیں۔کِرس وین کہتے ہیں کہ انہیں ہمیشہ سے ہی جانوروں سے لگاؤ رہا ہے اور وہ ...

Read More »

سمندروں میں آلودگی کے گڑھ

پانچ ملی میٹر سے کم جسامت کے پلاسٹک کے باریک ٹکڑے اس وقت ساحلوں اور سمندروں میں کروڑوں اربوں کی تعداد میں موجود ہیں اور اب وہ گرد، آلودگی اور بیماری پیدا کرنے والے اجزا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاکر انسانوں اور سمندری جانداروں کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔ برازیل کی یونیورسٹی آف ساؤ پالو ...

Read More »

زخم ٹھیک کرنے والا لباس

امریکی محکمہ دفاع نے ایک انقلابی روبوٹک لباس بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو جنگ کے موقع پر اگر زخمی سپاہی کو پہنادیا جائے تو وہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ازخود اس کا علاج کرسکے گا۔ اسے’ بیگ می بند ٹراما کیئر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے لیے یونیورسٹی آف پٹسبرگ اسکول آف میڈیسن (یوپی ایم سی) ...

Read More »

روزہ میں غصہ کیوں آتا ہے؟

آپ کے آس پاس بعض افراد ایسے ہوں گے جو بھوک کی حالت میں چڑچڑانے اور غصہ کا اظہار کرنے لگتے ہیں۔ جب وہ شدید بھوکے ہوتے ہیں تو بغیر کسی وجہ کے غصہ میں آجاتے ہیں اور معمولی باتوں پر چڑچڑانے لگتے ہیں۔ ہوسکتا ہے آپ کا شمار بھی انہی افراد میں ہوتا ہو۔ آپ بھی بھوک کی حالت ...

Read More »