امریکی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 2 ساتھی طلبا ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ۔ فائرنگ کرنے والے طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کینٹکی کے شہر بینٹن سٹی میں پیش آیا، جہاں مارشل کائونٹی ہائی اسکول میں پندرہ سال لڑکے نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس اور گورنر میٹ بیون نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،تاہم فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ۔