بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی، واقعے میں 5 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے شاپک میں فورسز کے قافلے پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کردیا، فورسز کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فورسز کی اضافی نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی