’حکومت آزادی مارچ کو نہیں روکےگی، مولانا کا دھرنا آئین کے دائرے میں رہے گا‘

حکومت آزادی مارچ کو نہیں روکےگی

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ حکومت آزادی مارچ کو نہیں روکےگی۔

انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کی رہبرکمیٹی سے ایف نائن گراؤنڈ میں جلسےکامعاہدہ ہوگیاہے، مولانا فضل الرحمان کا دھرنا آئين و قانون کے دائرے میں رہے گا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ فی الحال ٹائم فریم نہیں دےسکتے لیکن وہ جلد واپس چلےجائیں گے، دھرنے اور جلوسوں سے یقیناً لوگ پریشان ہوتےہیں۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ف ) کے آزادی مارچ کا آج دوسرا دن ہے اور مارچ کا سکھر سے آغاز ہوگیا ہے۔ لاڑکانہ سے مولانا فضل الرحمان مارچ میں شامل ہوگئے ہیں۔ روانگی سے پہلے خطاب میں مولانا نے کہا کہ طبل جنگ بج چکا ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سیاسی جنگ لڑنی ہے ، ملک کے وجود اور آئین کو خطرہ ہے ، ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ، جمہوریت ، آئین اور اسلام کے لیے نکلے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اعلان کرکھا ہے کہ 31 اکتوبر کو آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری اورشاہدخاقان عباسی کا تو پتانہیں البتہ نوازشریف واقعی بیمارہیں،میڈیکل بورڈ کےمطابق نوازشریف کاعلاج پاکستان اورباہرکہیں بھی ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوپاکستان میں علاج کی جوسہولت ہےوہ ملنی چاہیے، ان کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کی سفارشات پرعمل کیاجائےگا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواشریف گزشتہ 7 روز سے لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اسپیشل میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

x

Check Also

اینکر مبشر لقمان کی پیمرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ، عملے کو یرغمال بنائے رکھا

اسلام آباد (عمر چیمہ) 13؍ فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک ...

%d bloggers like this: