dunya today

نواز،زرداری سے ڈیل ہو رہی ہے،شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان مسلسل اپوزیشن کو این آر او نہ دینے پر اصرار کر رہے ہیں تاہم وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید اصرار ہے کہ معاملات طے پا رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ ان کی بات سن لیں، معاملات طے ہورہے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ 2 ماہ سے کسی نے سنا نوازشریف کی صحت خراب ہے، باہر جانا ہے؟ شہباز شریف میری پارٹی کا آدمی اور مذاکرات کی کامیابی کا زبردست حامی ہے، شہباز شریف میں لچک ہے اور نوازشریف ضد کی وجہ سے معاملات خراب کر دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ لندن سے کالیں کر رہے ہیں، گرفتار کرکے یہاں لائے جاسکتے ہیں، بات چل رہی ہے خراب کرنا نہیں چاہتا۔

آصف زرداری کی بات بن رہی ہے، شیخ رشید

سابق صدر آصف زرداری سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی بات بن رہی ہے، اس کے لوگ پیسہ واپس کررہے ہیں، آصف زرداری کھلے دل کا آدمی ہے، سب کو کھلاتا ہے، شریف برادران کنجوس ہیں، صرف اولادوں میں بانٹتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ فضل الرحمان لوگوں کو ناموس رسالت کے نام پر اکٹھا کر رہے ہیں لیکن مقصد کچھ اور ہے، بلاول نے تو انکار کردیا اور (ن) لیگ بھی مذہبی کارڈ کے استعمال کی وجہ سے شریک نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبد الغفور حیدری کے ذریعے مولانا کو پیغام دے دیا ہے کہ گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما بابر اعوان سے ملاقات میں اپوزیشن سے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔

اس کے علاوہ وہ کئی تقریبات میں اپنے خطاب میں بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی کو بھی این آر او نہیں دیں گے۔ 

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: