وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 7 رکنی کمیٹی بنادی

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 7 رکنی کمیٹی بنادی

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 7رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کمیٹی مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مجوزہ ردعمل ترتیب دے گی۔

کمیٹی معاملے کے سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے جیسے امور پر بھی کام کرے گی۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: