ویڈیو اسکینڈل،جج ارشد ملک فارغ

مسلم لیگ کی جاری کی گئی ویڈیوز نواز شریف کیخلاف فیصلہ دینے والے جج کو لے ڈوبیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ترجمان کے مطابق جج ارشدملک کوہٹانےکافیصلہ کرلیا گیاہے۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے وزارت قانون کوخط لکھ کر جج کو ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے۔
جج ارشد ملک نے آج قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خط لکھا اوربیان حلفی جمع کرایا تھا۔
احتساب عدالت کےجج ارشد ملک نے ویڈیو میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قراردیا تھا۔

ارشد ملک نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
جج ارشد ملک نے خط کے ساتھ اتوار کو جاری کی گئی پریس ریلیز بھی منسلک کی تھی، رجسٹرار نے جج ارشد ملک کے خط اور بیان حلفی کے حوالے سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔
مریم نواز جج ارشد ملک کی لیگی رہنما ناصر بٹ سے ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر لائی تھیں۔
ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کو طلب کیا تھا۔
جج ارشد ملک سے ملاقات کے بعد قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تھی۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے ملاقات میں جج ارشد ملک کی لیک ویڈیو کا معاملہ زیر بحث آیا تھا

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: