سیر کریں، پاکستان پوسٹ کے ریسٹ ہاؤسز میں قیام کریں

حکومت نے ملک بھر میں سیاحت کے شوقین افراد کے لئے نئی آسانی پیدا کردی۔

سیرو تفریح کے لیے مہنگے پرائیویٹ ہوٹلز کی ضرورت نہیں رہی۔ وزارت پوسٹل سروسز کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاؤسز  کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے بعد شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں قیام کرسکیں گے۔

مسافر حضرات کو بھی سفر کے دوران مہنگے ہوٹلوں میں رہنے کی ضرورت نہیں۔ کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہاؤسز کو خوبصورتی سے سجا بھی دیا گیا ہے۔

مری، ایوبیہ، گلیات، سوات، گلگت اور مظفرآباد کی حسین وادیوں میں قائم ریسٹ ہاؤسز شہریوں کی رہائش گاہ ہوں گے۔

لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی سرکاری قیام گاہوں کی تزین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے۔

پاکستان پوسٹ کے ریسٹ ہاؤسز کا کم سے کم کرایہ ایک ہزار دو سو اور زیادہ سے زیادہ تین ہزار روپے مقرر کیا گیا  ہے۔

وزارت پوسٹل سروسز کے مطابق اس فیصلے سے ناصرف عوام کو سہولت میسر آئے گی بلکہ حکومت کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ملک بھر میں موجود ریسٹ ہاوسز کی معلومات پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، پاکستان پوسٹ کی موبائل ایپ سے بھی ریسٹ ہاوسز کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: