اسٹاک ایکسچینج: ہفتے میں 1549 پوائنٹس کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران 1549 پوائنٹس کی کمی رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا اور ہفتے میں 100 انڈیکس کو 1549 پوائنٹس کمی کا سامانا رہا۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 33166 پر بند ہوا جب کہ 53 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائیزیشن 315 ارب روپے کم ہوکر 6811 ارب روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہےکہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ہے جس کے باعث حکومت حرکت میں آگئی۔

گزشتہ روز مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بڑے بروکرز کی ملاقات ہوئی جس میں حفیظ شیخ نے مارکیٹ کو سنبھالنے کے تمام اقدامات کی منظوری دے دی

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: