محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،یوم عاشور 21 ستمبر کوہوگا

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، ملک کی کسی زونل رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں دی، یکم محرم الحرام بدھ کو ہوگی۔ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔جبکہ اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ کو ہوگی۔جب کہ یوم عاشور10محرم الحرام21 ستمبر کو ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

ایتھریم نیٹ ورک پر 33ارب روپے کا سائبر حملہ

کرپٹو مارکیٹ سائبر حملوں کی زد میں ہے۔ ایک ماہ کے دوران ڈی فائی (ڈی ...

%d bloggers like this: