مریم نواز کا بیٹالندن میں گرفتار

 نوازشریف کی پاکستان میں گرفتاری سے قبل لندن میں ان کے نواسے اور پوتے کو گرفتار کر لیا گیا

ندن میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدراور حسین نواز کے صاحبزادے زکریا کو نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نےگرفتار کرلیا ہے. اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی ایون فیلڈ رہائش گاہ کے باہر مظاہروں کا سلسلہ چند دن سے جاری ہے. جھگڑا مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کے بعد شروع ہوا. زخمی شخص کو لندن کے قریبی ہسپتال میں ایڈمٹ کرادیا گیا ہے.قانونی ماہرین کے مطابق. متاثرہ نوجوان کو زخم آنے کی صورت میں شریف خاندان کو ایک نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. اور وہ نوازشریف کے نواسے اور پوتے کی قید کی صورت میں ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: