انکم ٹیکس ایکٹ 2012 ختم کرنے کا فیصلہ

انکم ٹیکس ایکٹ دو ہزار بارہ کے خلاف گلگت بلتستان کے عوام کا احتجاج رنگ لے آیا۔ وفاقی حکومت نے ایکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اب دو ہزار اٹھارہ کا ایکٹ متعارف کرایا جائے گا ۔
گلگت بلتستان کے عوام کیلئے خوشخبری قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان کے اجلاس میں سنائی گئی ۔ ٹیکسوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کمیٹی کے سربراہ ملک ابرار نے بتایا کہ گزشتہ روز مذاکرات میں انکم ٹیکس ایکٹ دو ہزاربارہ ختم کرنے پراتفاق کیا گیا ہے ۔
اس کی جگہ اب دو ہزار اٹھارہ کا ایکٹ لایا جائے گا ۔ گلگت بلتستسان کونسل کے آئندہ اجلاس میں ایکٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی جائے گی ۔ نئے ایکٹ میں سالانہ پانچ لاکھ سے کم آمدن والے افراد کو چھوٹ دی جائے گی ۔
وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی ماڈل ویلج میں آبادکاری میں مسائل کا سامنا ہے۔ برہن داس میں صرف تیرہ سو پچاس خاندانوں کو آباد کرنے کی گنجائش ہے جبکہ چار ہزار دو سو انسٹھ خاندان منصوبے سے متاثر ہو رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: