وزیراعظم کا ملک لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے تو پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحث چل رہی ہے کہ ملک کولاک ڈاؤن کرنا چاہیے، لاک ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب شہریوں کو گھروں میں مکمل بند کردینا ہے، اگر آج پورا لاک ڈاؤن کردیتا ہوں تو دہاڑی والے گھروں میں بند ہوجائیں گے، 25 فیصد غریب لوگوں کا کیا ہوگا، کیا ہمارے پاس اتنے وسائل ہیں کہ دہاڑی والے تمام لوگوں کو گھروں میں خوراک پہنچاسکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں آج پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے، ہم نے اسکول، یونیورسٹیاں اور شاپنگ سینٹرز بند کردیے ہیں تاہم عوام کو خود اپنے آپ کو لاک ڈاؤن کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کھانسی، نزلہ یا زکام ہے تو خود کو آئیسولیشن میں رکھیں، فلو ہونے پر اسپتال جانے کے بجائے گھر میں احتیاط کریں، احتیاط نہ کرنے سے بیماری تیزی سے پھیلے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح چین نے کورونا پر قابو پایا اس طرح ہم بھی کورونا پر قابو پالیں گے، کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ افراتفری ہے جب کہ لوگوں کوکھانے پینے کی اشیا ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیں، ملک میں اناج کی کوئی کمی نہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: