کرونا وائرس،پنجاب حکومت کا 30مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کرونا وائرس،پنجاب حکومت کا 30مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

مہلک کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کی پیش نظر پنجاب حکومت نے سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز کو 30 مارچ تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق مہلک کرونا وائرس کی پھیلاؤکو روکنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اورپنجاب حکومت نے سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز کو 30 مارچ تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں تعلیمی اداروں کو 16مارچ سے 30 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب ملک کے دیگر صوبوں میں پہلے ہی تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں اب تک کرونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں۔متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر ایران سے واپس ہیں۔واضح رہے کہ چین سے شروع ہونے والے کرونا وائرس کو اس وقت عالمی وبا قرار دیا جا چکا ہے ۔ کرونا وائرس سے 1لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد شکار ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔کورونا وائرس کی علامات   کھانسی ، گلے کی سوجن ، ناک بہنا اور بخار سمیت متعدد علامات کورونا وائرس کا سبب بن سکتی ہیں ۔ جبکہ ہلکی علامات میں عام سردی شامل ہے، نمونیا کی صورت میں یہ سنگین شکل اختیار کرسکتا ہے ۔ یہ وائرس عام طور پر متاثرہ شخص سے براہ راست رابطے کے ذریعےدوسرے فرد میں منتقل ہوتا ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس کی علامات ظاہر ہوتے تقریباً 14 دن لگتے ہیں اس لئے معمولی علامات پر ہی ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہئیے۔احتیاطی تدابیر

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگر کسی فرد میں سانس میں دشواری ، کھانسی ، چھینکنے ، سردی وغیرہ کی علامات ظاہر ہوں تواس سے قریبی رابطے سے گریز کریں ۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوچکا ہے۔ ماہرین صحت کی طرف سے یہ مشورہ دیا جارہا ہے کہ گوشت اورانڈوں کو اچھی طرح پکا کر کھانا چاہئیے ۔اس کے علاوہ لوگوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جانوروں کی منڈیوں اور کچے گوشت سے مکمل طور پر پرہیز کریں۔جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق ہر فرد کم ازکم 20 سیکنڈ تک صابن سے اپنے ہاتھ دھوئیں ۔یاد رہے کہ د نیا میں کرونا وائرس کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں لہذا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل بروقت احتیاطی تدابیر ہیں۔ 

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: