چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کو فسادیوں سے دور رہنے کا مشورہ

چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کو فسادیوں سے دور رہنے کا مشورہ

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔

عمرہ پر روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں، عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیا، اتحاد پر قائم ہیں اور رہیں گے۔

(ق) لیگ کے صدر نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ عمران خان اتحادیوں پر اعتماد کریں اور فسادیوں سے دور رہیں، فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی، اللہ تعالیٰ عمران خان کوفسادیوں کے نرغے سے دور رکھے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشاء اللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: