دُنیا کا سب سے بڑا سائنسدان گرفتار

چنیوٹ میں دنیا کا سب سے بڑا ڈاکٹر اور سائنسدان ہونے کا دعویٰ کرنے والا عمران اپنے انجام کو پہنچ گیا. سوشل میڈیا پر وائرل اشتہار نے گرفتار کروا دیا.تفصیلات کے مطابق کبھی کبھی کچھ لوگ جعل سازی میں اتنا آگے نکل جاتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں.بڑے بڑے اور ناقابل یقین دعوے کر کے سادہ لوح عوام کو چکما دینے والے آج بھی دندناتے پھرتے ہیں اور ان ہی میں سے ایک چنیوٹ کا جعلی ڈاکٹر عمران تھا. موصوف ساہیوالہ مارکیٹ چنیوٹ کی مسجد کھوکھراں کے پاس اپنا اڈا سجاتے تھے اور داعی تھے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے سائنسدان اور ڈاکٹر ہیں اور اس وقت روئے زمین میں ان سے بڑھ کر ذہین اور فتین انسان موجود نہیں ہے.ان کی جانب سے جاری کردہ اشتہار جس میں ان کے فضائل کا سمندر موجود تھا

،،سوشل میڈیا پروائرل ہوچکا تھا. اس اشتہار کے مطابق موصوف 100 سائنسی کارناموں اور جدید میڈیکل کے 361 قوانین کے موجد تھے. 1000 سے زائد میڈیکل نظریات اور 700 میڈیکل اقوال بھی دنیا کو دے چکے تھے.موصوف اس اشتہار کے مطابق 10 سے زائد تخلیقی اور تحقیقی شاہکاروں کے مصنف بھی تھے .میڈیکل کی دنیا میں چیک اپ انٹرویو سسٹم اور تشخیص و علاج برائے لمبی زندگی کو ایجاد کرنے کا سہرا بھی انکے سر جاتا ہے.ایک اور اشتہار کے مطابق موصوف 10 نوبل انعام پذیر اور 40 شاہ فیصل انعام پذیر بھی پاس رکھتے تھے.انکی ایڈوانس فیس 5500 روپے تھی جب کہ ان کے ہاں سفارشی مریضوں کو چیک کرنے کی کوئی گنجائش بھی موجود نہ تھی. تاہم یہ ہم پاکستانیوں کی غفلت تھی کہ ہم ایسے عظیم انسان سے ناواقف تھے

،تاہم جیسے ہی حکام کو اس عظیم انسان کی پاکستان میں موجودگی کا پتہ چلا تو انہوں نے اسے ”حفاظتی حصار” میں لے لیا.اب ان جعلی صاحب کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جاچکا ہے جہاں ان کے کارناموں کی مزید تفصیلات بھی منظر عام پر آسکتی ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: