ملک دشمن انٹرویو دینے کیلئے سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول

ملک دشمن انٹرویو دینے کیلئے سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول

لک دشمن انٹرویو دینے کیلئے صحافی سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ مشیر برائے ہوا بازی کے احکامات پر سرل المیڈا کو بلا روک ٹوک ملتان ایئرپورٹ کے ایپرن تک پہنچایا گیا۔ متنازع انٹرویو کے چھپتے ہی بھارت نے زہر افشانی شروع کر دی۔

 

سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے انٹرویو اور پاکستان مخالف بیان کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک دشمن انٹرویو دینے کیلئے صحافی کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے ہوا بازی نے ملتان ائیرپورٹ پر انتظامیہ کو ہدایات دیں۔

نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا کہ سرل المیڈا کو نہ روکا جائے اور بغیر روک ٹوک کے ایپرن تک پہنچایا جائے۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کے خصوصی انتظامات کے ذریعے صحافی کی نواز شریف تک رسائی کو ممکن بنایا گیا، جہاں پرنواز شریف سے متنازع انٹرویو لیا گیا، جس کے چھپتے ہی بھارت نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور انڈین چینلز نے انٹرویو کا سہارا لے کر زہر اگلنا شروع کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بیوٹی آف پاکستان کلچرل فیسٹیول 10ستمبر کولاہور میں ہوگا

لاہو(علی ہاشمی سے) بیوٹی آف پاکستان ایوارڈز کلچرل فیسٹیول کے نام سے خوبصورت کلچرل فیسٹیول 10ستمبر کو الحمرا ہال لاہور میں منعقد کیا ...