لاہور(اے ایف چودھری) فیصل آباد کے حلقہ این اے 103سے پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار چودھری مجاہد فاروق گجر نے اپنے سینکڑوں سپورٹرز کے ہمراہ مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں شرکت کی۔ چودھری مجاہد فاروق گجر کے ہمراہ درجنوں گاڑیوں کا قافلہ لاہور پہنچا۔
مجاہد فاروق گجر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے پیش کیے گئے گیارہ نکات پاکستانی قوم کے دل کی آواز ہیں۔ پاکستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی ان نکات پر عمل درآمد کے بعد ہی آئے گی۔ مجاہد فاروق گجر نے دنیا ٹو ڈے کو بتایا کہ وہ اپنے حلقے میں کسانوں،نوجوانوں اور خواتین کی بہبود کے لیے ہردم تیار ہیں۔
عمران خان کے ویژن کو عملی سیاست میں بھر پور کردار ادا کر کے حقیقت کا روپ دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا جلسے نے تخت لاہور کا فیصلہ کر دیا۔ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی۔