زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے 37 اکاونٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن نے اگر ثبوت نہ دیے تو انہیں 3قسم کی سزائوں کو سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اینکر پرسن کو انسداد دہشت گردی قانون ،توہین عدالت اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 193 کے تحت سزا دی جاسکتی ہے۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اگر آج اینکر پرسن اپنی غلطی تسلیم کرلیں اور معافی مانگ لیں تو انہیں معاف کردینا چاہیے۔