راؤ انوار کوعہدے سےہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری

نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کا چارج ایس ایس پی عدیل چانڈیو کو دے دیاگیا۔
نقیب الله کی ہلاکت کے بعد قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے سفارشات آئی جی سندھ کو بھیجی تھیں جس میں پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نےنقیب اللہ محسود پر راؤ انوار کے الزامات بھی مسترد کردئیے تھے۔نقیب اللہ کےدہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
ابتدائی رپورٹ میـں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، تحقیقاتی کمیٹی نے نقیب اللہ محسود کو بے گناہ مان لیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی نے ڈی آئی جی سلطان خواجہ پر ہی تحفظات ظاہر کر دئیے۔راؤ انوار کہتے ہیں کہ وہ مقابلے کے بعد پہنچے تھے،
سلطان خواجہ نےایس ایچ او شاہ لطیف کو بلا کر کہا تم بیان دو، ہم تمہیں بچالیں گے۔
نقیب محسود کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثناءاللہ عباسی نے کہا تھا کہ تحقیقات سے متعلق عبوری رپورٹ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عبوری رپورٹ میں نقیب محسود کے خلاف دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے جبکہ پولیس مقابلے کو بھی مشکوک قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی گئی ہے۔
جیو نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ حکومت سندھ کو ارسال کر دی گئی ہے، رپورٹ میں راؤ انوار اور دیگر اہل کاروں کےخلاف مقدمہ درج کرنے سمیت راؤ انوار کو عہدے سے ہٹانے اور گرفتار کرنے کے ساتھ راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی۔
تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے بتایا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس مقابلہ مشکوک قرار دے دیا گیا ہے اور نقیب اللہ محسود پر راؤ انوار کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔
13جنوری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں مزید بتایا تھا کہ صبح پولیس پارٹی کو بلایاتھا اور جیل میں کچھ لوگوں کے انٹرویوز کیے اور مبینہ مقابلےکی جگہ کا بھی دورہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہاﺅس کی دیوار گرانے سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے سے روک دیا،عدالت نے ریمارکس ...