رانی مکھرجی کا سلمان خان کو شادی سے متعلق انوکھا مشورہ

رانی مکھرجی کا سلمان خان کو شادی سے متعلق انوکھا مشورہ

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیروسلمان خان کی زندگی میں بہت سی لڑکیاں آئیں لیکن وہ کسی کو بھی اپنا ہمسفر منتخب نہ کرپائے۔

عمر عزیز کی 52 دہائیاں دیکھنے کے بعد شاید بہت سے لوگوں نے تو ان کی شادی کی امید ہی ختم کر دی مگر سلمان کی قریبی دوست اور فلم نگری کی ساتھی رانی مکھر جی نے انہیں ایسا انوکھا مشورہ دے ڈالا کہ شاید اب سلمان خان سنجیدگی سے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرنے سے متعلق سوچ ہی لیں۔

اپنی آنے والی فلم ’’ہچکی‘‘ کی پروموشن کے سلسلے میں سلمان خان کی میزبانی میں معروف رئیلٹی ٹی وی شو ’’بگ باس سیزن 11‘‘ میں شریک ہونے والی رانی مکھرجی نے کافی دلچسپ باتیں کیں مگر بچوں کے ذکر پر سلمان خان کی نجی زندگی کے حوالے سے انہیں ایک نئی راہ دکھا دی۔

رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو بچوں سے بہت پیار ہے، وہ میری بیٹی آدیرا کو بھی بہت چاہتے ہیں۔ اس لیے سلمان خان شادی کریں یا نہ کریں لیکن باپ ضرور بنیں۔ سلمان کا بے بی بھی اتنا ہی اچھا ہو گا جتنے وہ خود ہیں۔ اس پر سلمان خان نے کہاکہ تب کیا ہو گا اگر بچہ بہت اچھی نہ لگنے والی ماں پر چلا گیا تو شرکاء میں قہقہے بکھرگئے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اس سے قبل فلمسازکرن جوہر اوراداکار تشار کپور بھی شادی کیے سروگیسی کے عمل کے ذریعے باپ بن چکے ہیں شاید اسی لیے رانی نے بھی سلمان خان کو قیمتی مشورے سے نوازا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دنیاکے 20بڑوں میں کیا اختلافات ہیں؟

دنیا کی 20 ترقی یافتہ اور ابھرتی اقتصادیات کے حامل ملکوں کے گروپ جی ٹوئنٹی ...