ٹی ٹونٹی رینکنگ، نیوزی لینڈ نے پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

ٹی ٹونٹی رینکنگ، نیوزی لینڈ نے پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

نیوزی لینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، کیویز نے کالی آندھی کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 سے شکست دے کر ایک درجہ ترقی کے ساتھ پاکستان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔

ویسٹ انڈین ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلی گئی۔ بدھ کو آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے بعد تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی ہے۔

پاکستانی ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، بھارت تیسرے نمبر پر برقرار ہے، ویسٹ انڈین ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی اور اس کی جگہ انگلینڈ نے چوتھی پوزیشن سنبھال لی، جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

گٹکا کھانے سے یومیہ 20 نوجوان منہ کے کینسر میں مبتلا

گٹکے اور ماوا کھانے سے یومیہ 20 نوجوان منہ کے کینسر میں متبلا ہورہے ہیں ...