بالی ووڈ ایکٹریس سونم کپورنے بھی آخر کار پیا کے گھر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ مارچ میں ان کی شادی کا ارادہ ہے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ نئے سال کی ’ہائی پروفائل‘ شادی ہوگی۔
فلم انڈسٹری کے نامور سپر اسٹار انیل کپور کی صاحبزادی نے خود اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال مارچ میں اپنے دوست ’آنند آہوجا‘ سے رشتہ ازواج میں بندھ جائیں گی۔
سونم کپور نے بھارت کے ایک ہوٹل میں مارچ کی کچھ تاریخیں پہلے ہی بک کرالی ہیں۔ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ ان دونوں کی شادی اسی پیلس میں انجام پائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں نےنیا سال پیرس میں منایا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جبکہ آج کل سونم اور آنند لندن میں مقیم ہیں۔
سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اور آنند کے رشتے کوکبھی کسی سے نہیں چھایا ، گزشتہ سال وہ اس بات کا اعتراف کر چکی تھیں کہ وہ اور آنند جلد شادی کرنے والے ہیں۔
آنند آہوجا، سونم کی فیملی کے بے حد قریب ہیں۔ ان دونوں کے درمیان محض پروفیشنل تعلق نہیں بلکہ ذاتی طور پر بھی دونوں خاندان ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔سونم ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اسی سال مئی میں ریلیز کی جائے گی۔