رگوں میں بند خون کھولنا اب مشکل نہیں رہا

رگوں میں بند خون کھولنا اب مشکل نہیں رہا

برطانوی طبی ماہرین اور سائنس دانوں نے ایک ایسا جدید اور انوکھا جوتا ایجاد کیا ہے، جو خون کی بند رگوں کو کھولنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق پلاسٹک سے بنا ارتعاش پیدا کرنے والا جوتا دنیا بھر کے کروڑوں مریضوں کےلیے امید کی نئی کرن بن سکتا ہے کیونکہ یہ ٹانگ کے اندر تھرتھراہٹ پیدا کرکے خون کا بہاؤ تیز کرتا ہے اور بند رگیں کھولنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پلاسٹک کا یہ جوتا ارتعاش پیدا کرکے پیر کے نچلے حصے میں خون کے بہاؤ میں 40 فیصد تک اضافہ کرتا ہے۔

اس کامیابی کے بعد اب اسے برطانوی شہر لنکاشائر کے رائل اولڈ اسپتال میں انسانوں پر آزمایا جارہا ہے۔

اس انقلابی جوتے کا نام ’فلواوکس‘ رکھا گیا ہے جس سے ٹانگوں میں ارتعاش کے ذریعے خون کا بہاؤ تیز کیا جاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

نہار منہ 7 غذائیں صحت کیلئے شدید نقصان دہ

نہار منہ 7 غذائیں صحت کیلئے شدید نقصان دہ

  ضروری نہیں کہ جو ہمیشہ کھانے کا دل چاہے، ہم وہی کھائیں۔ صبح اٹھنے ...