پاکستانی شو بز انڈسٹری کی مشہور ومعروف جوڑی معرف ڈی جے اور اب اداکاری کے میدان کمیں بھی قدم رکھنے والے علی سفینا اور ان کی ماڈل اور اداکارہ اہلیہ حرا ترین کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بیٹی کی پیدائش کی اطلاع علی سفینا نے مداحوں کو سوشل سائٹ کے ذریعے دی اور ان کے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے یہ کہ اللہ نے علی سفینا کی سالگرہ کے روز ہی انہیں اس دہری خوشی سے نوازا ہے
سال 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی کی یہ پہلی اولاد ہے ۔ علی سفینہ نے فیس بک پوسٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میری خوبصورت بیوی نے خوبصورت بیٹی کو جنم دیا ہے اور میری سالگرہ پرسب سے بہترین تحفہ یہی ہو سکتا تھا۔
علی سفینا کی اہلیہ حرا ترین نے بھی فیس بک پیج پر میاں کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔