چابہاربندرگاہ کے پہلے مرحلے کاافتتاح

ایران کے صدرحسن روحانی نےچابہاربندرگاہ کے پہلے مرحلےکاافتتاح کردیا،چابہار بندرگاہ افغانستان،ایران اور بھارت کے درمیان ٹرانزٹ کا راستہ ہے۔

افتتاحی تقریب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت 17 غیر ملکی اعلیٰ حکام اور نمائندوں نے شرکت کی ،چا بہار بندرگاہ کے افتتاح کے موقع پر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اس بندرگاہ سے مصنوعات اور سامان کی درآمد و بر آمد سالانہ ڈھائی ملین ٹن سے ساڑھے آٹھ ملین ٹن تک بڑھ جائیگی۔

چاہ بہارسے ریلوے لائن منسلک ہونے سے علاقہ اہمیت کا حامل ہوگا۔پہلے مرحلے کی تکمیل پر ایک ارب ڈالر خرچ آیا ہے۔اس بندرگاہ کے ذریعے سے اب مال و رسد کو افغانستان تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: