کھیل

ٹی10 لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی10 لیگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو لیگ کے لیے جاری کیے گئے این او سی منسوخ کرتے ہوئے لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔ ٹی10 لیگ رواں سال 15 سے 24نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس کے لیے بورڈ نے کھلاڑیوں کو مشروط این ...

Read More »

نیشنل ٹی20: بلوچستان اور ناردرن فائنل میں

نیشنل ٹی20 کپ میں ناردرن اور بلوچستان نے سیمی فائنل میچوں میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ قومی ٹی20 کپ پہلے سیمی فائنل میں ناردرن کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے تھا جہاں پختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ 1st Semi Final ...

Read More »

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز، سری لنکا سے مثبت اشارے ملنے لگے

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز، سری لنکا سے مثبت اشارے ملنے لگے

سری لنکن کرکٹ بورڈ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا سے دسمبر میں شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے روالپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہیں۔ اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ہوتی ہے تو قومی ٹیم 10 برس بعد ہوم گراونڈز پر ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ ذرائع ...

Read More »

ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابر کو ملنے کا امکان

ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابر کو ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کے لیے اظہر علی اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کو کپتان مقرر کر دیا ہے جب کہ دونوں فارمیٹ کے نائب کپتان مقرر کرنے کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔ پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گااور امکان ہے کہ ٹیموں ...

Read More »

کپتانی مختصر مدت کیلئے نہیں ملی

چیئرمین کی مکمل سپورٹ ہے، یہ مختصر مدت کی کپتانی نہیں، اظہر علی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان  اظہر علی نے کہا ہے کہ کپتانی کو مثبت انداز میں قبول کیا ہے، بورڈ اور چیئرمین کی مکمل سپورٹ ہے کہ یہ مختصر مدت کی کپتانی نہیں، ٹیم سلیکشن میں رائے شامل ہوگی۔ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم ...

Read More »

دستبردار نہیں ہونگا آپ ڈراپ کر دیں

دستبردار نہیں ہونگا آپ ڈراپ کر دیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی دستبردار ہونے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈراپ کر دیا جائے دستبردار نہیں ہوں گا۔ ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آج صبح پی سی بی ...

Read More »

سرفراز احمد کی کپتانی کو خطرہ

سرفراز احمد کی کپتانی کو خطرہ

ٹیسٹ ٹیم میں سرفراز احمد کی کپتانی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، دورہ آسٹریلیا کے لیے اظہرعلی کا نام لیا جانے لگا، وکٹ کیپر محمد رضوان کا نام بھی نائب کپتان کے لیے زیرِ غور ہے۔ اس صورت میں سرفراز ٹیسٹ ٹیم سے باہر بھی جاسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ ...

Read More »

محمد آصف نے اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

محمد آصف نے محمد سجاد کو ہراکر تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

محمد آصف نے محمد سجاد کو شکست دے کر کراچی میں ہونیوالی تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں دونوں کیوئسٹس کی جانب سے مسنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی جیم خانہ میں تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل ملک کے دو تجربہ کار کیوئسٹس محمد آصف اور محمد سجاد کے درمیان کھیلا گیا۔ بیسٹ آف ...

Read More »

کپتان سمیت یو اے ای کے تین کرکٹرز معطل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کرتے ہوئے یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید سمیت تین کرکٹرز کو معطل کردیا ہے۔ یو اے ای میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے آغاز سے دو روز قبل میزبان ٹیم کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب آئی سی سی نے اس کے تین پلیئرز کپتان محمد نوید، بیٹسمین شیمن انور بٹ اور فاسٹ بولر قدیر خان کو اینٹی کرپشن قوانین کے تحت معطل کردیا، تینوں کرکٹرز پر مشترکہ طور پر 13 چارجز عائد کئے گئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق کپتان محمد نوید پر دو روز بعد ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز اور اس سال ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں ممکنہ میچ فکسنگ کی پیشکش قبول کرنے کے چارجز ہیں۔ ساتھ ساتھ ان پر کرپشن کی پیشکش کی اطلاع نہ دینے سے متعلق آئی سی سی قانون کی خلاف ورزی پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ بیٹسمین شیمن انور پر بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے دوران کرپٹ سرگرمیوں میں شامل ہونے کی رضامندی ظاہر کرنے اور اس کی پیشکش سے آئی سی سی کو آگاہ نہ کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ فاسٹ بولر قدیر خان پر اس سال اپریل میں متحدہ عرب امارات کی زمبابوے کیخلاف سیریز اور اگست میں نیدرلینڈز کیخلاف سیریز میں کرپٹ سرگرمیوں کے لیے روابط سے آئی سی سی کو آگاہ نہ کرنے اور اگست میں ہی مہر چیاکر نامی کرکٹر کو ٹیم کے حوالے سے معلومات دینے پر چارج کیا گیا ہے۔ مہر چیاکر یو اے ای کے مقامی کرکٹر ہیں اور انہوں نے اجمان میں ایک ٹورنامنٹ بھی کھیلا تھا۔ ان پر بھی آئی سی سی سے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر فرد جر م عائد کردی گئی ہے۔ محمد نوید، قدیر احمد خان اور شیمن انور بٹ دو روز بعد ہونیوالے آئی سی سی کوالیفائرز کیلئے یو اے ای کے عبوری اسکواڈ میں شامل تھے۔ چار روز قبل یو اے ای نے محمد نوید کی جگہ احمد رضا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔ اس موقع پر امارتی بورڈ نے نوید کو ہٹائے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کرتے ہوئے یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید سمیت تین کرکٹرز کو معطل کردیا ہے۔ یو اے ای میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے آغاز سے دو روز قبل میزبان ٹیم کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب آئی سی سی نے اس کے تین ...

Read More »

آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ پر پابندی ختم کردی

آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ پر پابندی ختم کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کرکٹ پر عائد پابندی ختم کردی۔ آئی سی سی کے مطابق زمبابوے پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ زمبابوے کے وزیر کھیل اور کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد دبئی میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے سربراہ ششانک منوہر کا اس موقع پر ...

Read More »