کھیل

مصباح الحق ہیڈ اور وقار یونس باؤلنگ کوچ کے مضبوط امیدوار

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویو مکمل ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پانچ رکنی پینل باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لیے ممکنہ طور پر آج انٹرویو کرے گا۔ جمعرات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، سابق ٹیسٹ بیٹسمین محسن حسن خان اور آسٹریلیا کے سابق بلے باز ...

Read More »

شاہین شاہ آفریدی ڈینگی کا شکار، سیزن کیمپ سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے جبکہ اوپننگ بلے باز فخر زمان بھی فی الحال اس کیمپ میں شرکت نہیں کرسکے۔ خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا پری سیزن کیمپ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں ...

Read More »

رومن رینز پر ‘قاتلانہ حملے’ کرنے والے کی شناخت

رومن رینز پر ‘قاتلانہ حملے’ کرنے والے ریسلر کا نام مختلف نشیب و فراز کے بعد آخر کار سامنے آگیا ہے۔ رومن رینز پر قاتلانہ حملوں کا سلسلہ سمرسلیم سے پہلے اس وقت شروع ہوا جب ایک شو کے دوران سابق یونیورسل چیمپئن کے اوپر بھاری سامان گرایا گیا مگر خوش قسمتی سے وہ زخمی ہونے سے بچ گئے۔ اس ...

Read More »

اسمتھ نے آرچر سے خوفزدہ ہونے کا تاثر رد کردیا

ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کے ہاتھوں زخمی ہو کر تیسرے ٹیسٹ سے محروم ہونے والے آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے چوتھے میچ میں کسی قسم کے خوف کا تاثر رد کردیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسمتھ کا کہنا تھا کہ ‘ہلکی پھلکی گفتگو ...

Read More »

ہیڈ کوچ سمیت ٹیم انتظامیہ کے انتخاب کیلئے 5 رکنی پینل تشکیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور باؤلنگ کوچ سمیت معاون اسٹاف کے انتخاب کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل دے دیا۔ پی سی بی کے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیم انتظامیہ کی تلاش کے لیے تشکیل دیے گئے پینل میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کھلاڑی بازید خان، بورڈ آف گورنرز کے ...

Read More »

مکی آرتھر کو وسیم اکرم نے ہٹوایا

سابق کپتان، ریکارڈ ساز فاسٹ بولر اور مشہور مبصر وسیم اکرم، مکی آرتھر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے والی کمیٹی میں شامل تھے اور انہیں ہٹانے کیلئے بھی وسیم اکرم سب سے آگے تھے۔ ورلڈکپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں وسیم اکرم سب سے ٹھوس دلائل دے ...

Read More »

عامر خان کا ابھی نندن پر طنز

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کشمیری چائے کو عمدہ چائے قرار دیدیا۔ پاکستان نے 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا تھا۔ پاکستان نے اپنی حدود میں گرنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی ...

Read More »

7ہزار سے زائد وکٹیں، 85سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر سیسل رائٹ کا نام عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑیوں ویوین رچرڈز، گیری سوبرز اور فرینک وورل کی فہرست میں تو شامل نہیں لیکن طویل ترین عرصے تک کرکٹ کھیلنے کی بدولت انہوں نے دنیائے کرکٹ میں خود کو امر کر لیا۔ نوجوانی میں گیری سوبرز اور ویزلے ہال جیسے باؤلرز کے خلاف جمیکا کی نمائندگی کرنے والے ...

Read More »

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، باکسر عامر خان کا کنٹرول لائن کا دورہ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ باکسر عامر خان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے آج پاکستان پہنچے اور ...

Read More »

باکسر عامر خان ایل او سی روانہ

باکسر عامر خان کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باکسر عامر خان لائن آف کنٹرول کی جانب روانہ ہوگئے ہیں، عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان نے پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکر بھی کیا ہے۔ پاکستانی نژاد عالمی چیمپئن باکسر ...

Read More »