ٹیکنالوجی

سندر بچائی کا اے آئی ٹیکنالوجی کے لیے نئے قوانین کا مطالبہ

گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے حوالے سے نئے ضوابط کا مطالبہ کرتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کے خطرات جیسے چہرے کی شناخت اور ڈیپ فیکس وغیرہ پر روشنی ڈالی ہے۔ فنانشنل ٹائمز کے لیے ایک مضمون میں سندرپچائی نے لکھا 'آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے میرے ذہن میں کوئی شک نہیں، یہ بہت اہم ہے، بس واحد سوال یہ ہے کہ یہ کام کیسے کیا جائے'۔ اگرچہ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نئے ضوابط کی ضرورت ہے مگر اس کے ساتھ اے آئی کے متعدد پہلوﺅں کے بارے میں محتاط سوچ پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ مصنوعات جیسے خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں وغیرہ کے لیے نئے مناسب قوانین متعارف کرائے جانے چاہیے، مگر دیگر پہلوﺅں جیسے طبی سہولیات کے لیے موجودہ فریم ورک کا اطلاق اے آئی پر کام کرنے والی مصنوعات پر ہونا چاہیے۔ ان کے بقول 'ہماری جیسی کمپنیوں کو صرف نئی ٹیکنالوجی کو تیار کرنے اور مارکیٹ کو انہیں استعمال کرنے کا موقع دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی یقینی بنایا چاہیے کہ یہ ٹیکنالوجی ہر ایک کو دستیاب ہونے کے ساتھ اچھے مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکے'۔ الفابیٹ دنیا کی چند اہم ترین اے آئی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور سندربچائی نے زور دیا کہ عالمی ضابطوں کی تشکیل کے بارے میں بین الاقوامی ہم آہنگی بھی انتہائی ضروری ہے۔ اس وقت امریکا اور یورپی یونین کے آئی اے کے بارے میں ضابطے کافی حد تک مختلف ہیں، وائٹ ہاﺅس کی جانب سے ایسے قوانین کی حمایت کی جاتی ہے جو اسے آگے بڑھانے میں رکاوٹ نہ بن سکیں جبکہ یورپی یونین کی جانب سے براہ راست مداخلت پر غور کیا جارہا ہے، جیسے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر 5 سال کی پابندی وغیرہ۔ امریکا اور یورپی یونین کے قوانین میں تضاد کی وجہ سے گوگل جیسی کمپنیوں کو اضافی اخراجات اور تیکنیکی چیلنجز کا سامنا ہے۔ مگر سندرپچائی نے اپنے مضمون میں اس حوالے سے کمپنی کے اپنے ضابطوں پر بھی بات کی اور ان کا کہنا تھا 'کمپنی کے اصول و ضوابط ٹیکنالوجی کے مخصوص استعمال جیسے بڑے پیمانے پر لوگوں کی نگرانی یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی وغیرہ کی سپورٹ پر پابندی عائد کرتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجیز کے خطرات اور مثبت پہلوﺅں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے۔

گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے حوالے سے نئے ضوابط کا مطالبہ کرتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کے خطرات جیسے چہرے کی شناخت اور ڈیپ فیکس وغیرہ پر روشنی ڈالی ہے۔ فنانشنل ٹائمز کے لیے ایک مضمون میں سندرپچائی نے لکھا ‘آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے میرے ...

Read More »

سی پیک، زونگ کے پاکستان سے چین فون کالز کے پیکیج

چائنا موبائل پاکستان (سی ایم پی) یعنی زونگ نے چین – پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت پاکستان سے چین فون کالز کے نئے پیکیجز متعارف کرادیے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ زونگ نے سی پیک منصوبے کے تحت دونوں ممالک میں رہنے والے افراد میں رابطے کے لیے سستے ترین فون کالز پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔ عام طور ...

Read More »

یہ کانسیپٹ اسمارٹ فون ‘جادو’ کرسکتا ہے

یہ کانسیپٹ اسمارٹ فون 'جادو' کرسکتا ہے

ون پلس نے اپنا نیا کانسیپٹ اسمارٹ فون متعارف کریا ہے جو ‘جادوئی فیچر’ سے لیس ہے۔ چینی کمپنی کا یہ نیا فون کانسیپٹ ون درحقیقت ون پلس 7 ٹی پرو 5 جی میکلرین کا ترمیم شدہ ورژن ہے جس کا کیمرا جادو دکھاتا ہے کیونکہ وہ آنکھوں کے سامنے سے غائب ہوجاتا ہے۔ جی ہاں بیک پر ون پلس ...

Read More »

سام سنگ کا ‘ٹک ٹاک’ کو پسند کرنے والوں کے لیے انوکھا ٹی وی

سام سنگ کا 'ٹک ٹاک' کو پسند کرنے والوں کے لیے انوکھا ٹی وی

سام سنگ نے ایک ٹیلی ویژن کو ہی موبائل یا یوں کہہ لیں ٹک ٹاک کی دلدادہ نسل کے لیے تیار کرلیا ہے جسے اسمارٹ فون کی سب سے بڑی ایسیسری قرار دیا جاسکتا ہے۔ لاس ویگاس میں ‘سی ای ایس’ نمائش میں متعارف کرائے گئے سام سنگ کا ‘سیرو’ نامی ٹی وی انوکھے ڈیزائن کا ہے جو خودکار طور ...

Read More »

کیا آپ آج تک واٹس ایپ کو غلط طریقے سے استعمال کرتے آئے ہیں؟

کیا آپ آج تک واٹس ایپ کو غلط طریقے سے استعمال کرتے آئے ہیں؟

ڈیڑھ ارب سے زائد افراد واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں مگر ان میں سے کروڑوں صارفین اس مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن کو غلط طریقے سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ انیمیٹڈ تصاویر، گروپس چیٹ، ون ٹو ون چیٹ، آڈیو اور تصویری پیغامات کے علاوہ بھی اس میسجنگ سروس میں ایک آسان طریقہ موجود ہے جو صارفین کے لیے مددگار ثابت ...

Read More »

ٹوئٹر کا ایپ میں خامی دور کرنے کا دعویٰ

ٹوئٹر کا ایپ میں خامی دور کرنے کا دعویٰ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی ایپ میں خامی کا اعتراف کرلیا جبکہ ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی نے اس خامی کو دور کرلیا۔ غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ ہے کہ ’ایک بدکردار‘ نے ایپ میں غلط کوڈنگ کو شامل کردیا تھا جس کی وجہ سے صارفین ...

Read More »

‘فیس بک اور گوگل انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں’

'فیس بک اور گوگل انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں'

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فیس بک اور گوگل کو انسانی حقوق کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ ایک نئی رپورٹ میں ادارے نے کہا کہ فیس بک اور گوگل انسانی حقوق کے لیے ایسا خطرہ ہے جس کی کوئی نظیر نہیں، جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان کمپنیوں کی جانب سے صارفین کی نگرانی پر تشویش ...

Read More »

واٹس ایپ میں یہ کام آپ کے اکاؤنٹ کو بین کروا سکتا ہے

واٹس ایپ میں یہ کام آپ کے اکاؤنٹ کو بین کروا سکتا ہے

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین روزانہ 65 ارب سے زائد پیغامات ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔ درحقیقت واٹس ایپ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں کی ضرورت بن چکی ہے کیونکہ اس اپلیکشن نے روایتی ایس ایم ایس کی جگہ لے لی ہے جبکہ اس پر آڈیو ...

Read More »

سام سنگ کا سستا ترین 3 کیمروں والا فون اب پاکستان میں دستیاب

سام سنگ نے اپنا سب سے سستا 3 کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 20 ایس کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ یہ رواں سال ہی متعارف کرائے جانے والے گلیکسی اے 20 کا اپ ڈیٹ ورژن ہے مگر اس میں کیمرا سیٹ اپ بہتر کردیا گیا ہے جبکہ دیگر فیچرز کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ...

Read More »

ایپل کے جدید خصوصیات کے حامل نئے ائیر پوڈز

ایپل کے جدید خصوصیات کے حامل نئے ائیر پوڈز

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی میں آئی فون 11 اور 11  پرو کی سیریز متعارف کرائی تھی جس کے بعد اب کمپنی نے صارفین کے لیے جدید خصوصیات کے حامل ائیر پوڈز بھی متعارف کرا دیے ہیں۔ ایپل کے یہ نئے ’ائیر پوڈ پرو‘  آج سے صارفین کے لیے ایپل اسٹورز پر دستیاب ہوں گے، اس نئے ...

Read More »