دنیا

ترکی سرحد پر موجود ہزاروں تارکین کی موجودگی سے یونان میں تشویش

یونان میں داخل ہونے کے خواہش مند ہزاروں تارکین وطن ترکی کی سرحد پر موجود ہیں جسے اہلیان یونان ایک نیا بحران قرار دے رہے ہیں۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی آبادی نے ہزاروں تارکین وطن کی متوقعہ آمد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مراسیا گاؤں کے میئر جیورگوس کرامپاتازاکس نے اسے ‘حملہ’ قرار دیا ہے۔ ...

Read More »

کورونا سے متاثرہ ایرانی رکن پارلیمنٹ ہلاک، نائب صدر کی حالت تشویش ناک

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ رکن پارلیمنٹ کی ہلاکت کے بعد وہاں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 593 تک پہنچ گئی ہے۔ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں نو منتخب رکن پارلیمنٹ ...

Read More »

اب کچھ برا ہوا تو پہلے سے زیادہ طاقت سے واپس افغانستان جائیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر اب بھی کچھ برا ہوا تو اتنی قوت سے واپس افغانستان جائیں گے جو کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران امریکا اور افغان طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رد عمل کا اظہار کرتے ...

Read More »

محی الدین یاسین ملائیشیا کے نئے وزیراعظم بن گئے، سیاسی بحران مزید سنگین ہو گیا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کے مستعفی ہونے کے بعد وہاں پیدا ہونے والا سیاسی بحران مزید سنگین ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے مہاتیر محمد نے اپنی اتحادی جماعت کے سربراہ انور ابراہیم سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مہاتیر محمد نے اپنے استعفے کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر عوام سے معافی بھی ...

Read More »

کروناوائرس: وہ 5 ممالک جہاں اماراتی شہریوں کے جانے پر پابندی عائد

ابوظہی: متحدہ عرب امارات نے کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایسے پانچ ممالک کا دورہ کرنے سے منع کردیا جہاں مہلک وائرس پایا جاتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی شہریوں پر جن ممالک کے دورے پر پابندی ہے ان میں جنوبی کوریا، اٹلی، چین، ایران اور تھائی لینڈ شامل ہے۔ اماراتی وزارت ...

Read More »

بھارت میں مسلمانوں کی شہادتیں، ترک صدر نے مودی سرکار کو خبردار کردیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ’بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام معمول کی بات بن چکا ہے، وہاں مسلسل مسلمان قتل کیے جارہے ہیں‘۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ...

Read More »

کورونا وائرس: ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث 31 صوبوں کے  23 دارالحکومتوں اور متاثرہ علاقوں میں نماز جمعہ کے تمام اجتماعات  منسوخ کردیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایران کے شہر ’قم‘ اور  ’مشہد‘ کی مساجد میں صرف نماز کی اجازت  ہے جب کہ اجتماعات پر پابندی عائد ...

Read More »

ادلب میں شامی فضائیہ کی کارروائی، 33 ترک فوجی ہلاک

شام کے صوبے ادلب میں شامی فضائیہ کی کارروائی میں 33 ترکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ادلب کے گورنر نے شامی فضائیہ کی جانب سے فضائی کارروائی میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ترکی کی جانب سے ادلب میں ہزاروں فوجی تعینات کرنے کے بعد یہ ...

Read More »

نئی دہلی فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگاموں سے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا فلیگ مارچ جاری ہے اور متاثرہ علاقوں کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروِند کجریوال اور مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے فسادات سے متاثر ہونے والے شمال مشرقی علاقوں کا دورہ کیا۔ طلبہ کے امتحانات دوبارہ لینے کا فیصلہ بھارتی میڈیا کے مطابق جعفر آباد، موج پور، بابر پور، گوکل پوری، جوہر انکلیو اور شو وہار میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہناہےکہ بھارت کے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے کشیدہ حالات کے باعث امتحانات میں شرکت نہ کرنے والے طلبہ کے دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں بورڈ نے امتحانات میں شرکت نہ کرنے والے طالب علموں کی تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کردی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے نئی دہلی فسادات میں اب تک 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ سونیا گاندھی کی بھارتی صدر سے ملاقات دوسری جانب اپوزیشن کی جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے نئی دہلی کی صورتحال پر وفد کے ہمراہ بھارتی صدر رام ناتھ کووِند سےملاقات کی۔ سونیا گاندھی نے مودی حکومت اور نئی دہلی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور شہر کی صورتحال پر انہیں خاموش تماشائی قرار دیا جب کہ سونیا گاندھی نے ایک بار پھر وزیر داخلہ امیت شاہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ متنازع شہریت کا قانون 11 دسمبر 2019 کو بھارتی پارلیمنٹ نے شہریت کا متنازع قانون منظور کیا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔ اس قانون کے ذریعے بھارت میں موجود بڑی تعداد میں آباد مسلمان بنگلا دیشی مہاجرین کی بے دخلی کا بھی خدشہ ہے۔ بھارت میں شہریت کے اس متنازع قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ احتجاج میں شریک ہیں۔ پنجاب، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش سمیت کئی بھارتی ریاستیں شہریت کے متنازع قانون کے نفاذ سے انکار کرچکی ہیں جب کہ بھارتی ریاست کیرالہ اس قانون کو سپریم کورٹ لے گئی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگاموں سے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا فلیگ مارچ جاری ہے اور متاثرہ علاقوں کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروِند کجریوال اور مشیر قومی سلامتی اجیت دوول ...

Read More »

نئی دہلی میں ہندوانتہاپسندوں کے حملے، 20 مسلمان شہید، اموات میں اضافے کاخدشہ

نئی دہلی : دہلی میں مسلمانوں پر آرایس ایس اور بی جے پی کےغنڈوں کے حملے جاری ہے ، حملوں میں اب تک20 مسلمان شہید ہوگئے ہیں  اور 190 سے زائدزخمی ہیں جبکہ کئی دکانوں،گھروں اورپٹرول پمپس کولوٹ مار کے بعدآگ لگا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے ،امریکی صدر ڈونلڈ ...

Read More »