دنیا

دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

لندن شہر میں دفن دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

جنوب مغربی لندن کے علاقے کنگسٹن میں دوسری جنگ عظیم کا جرمن ساختہ 250 کلوگرام پھٹنے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کنگسٹن کے علاقے میں ایک عمارت کی تعمیر کے دوران دوسری جنگ عظیم کا جرمن ساختہ بم برآمدہوا جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور فوجی ماہرین کو ...

Read More »

برازیل کی 4 جیلوں میں جھڑپیں، 40 قیدی ہلاک

جنوبی امریکا کے ملک برازیل کی جیلوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد 40 ہو گئی۔ برازیلین حکام کے مطابق گزشتہ روز شمالی برازیل کی 4 جیلوں میں قیدیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، جن کے بعد جیلوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جیل حکام کے ...

Read More »

قطری طیارے کی سعودی عرب میں 2 سال بعد لینڈنگ

خلیجی ممالک میں 2 سال قبل پیدا ہونے والے تنازع کے بعد پہلی مرتبہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا طیارہ سعودی عرب کے جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ ہوا۔ قطر ایئرویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘قطر ایئرویز کا طیارہ خلیجی بحران اور قطر پر پابندیوں کے بعد ...

Read More »

امریکی صدر ٹرمپ کی جاپان کے نئے بادشاہ سے ملاقات

امریکی صدر ٹرمپ کی جاپان کے نئے بادشاہ سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں بادشاہت کا تخت سنبھالنے والے نئے بادشاہ نرو ہیتو سے ملاقات کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں جاپان کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جاپان کے نئے بادشاہ نرو ہیتو سے ملاقات کی جس کے بعد وہ نئے بادشاہ سے سب سے پہلے ...

Read More »

بھارت کے 40 فیصد قانون سازوں پر ریپ، قتل سمیت کئی مقدمات

ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت کی نئی پارلیمنٹ کے 40 فیصد سے زائد قانون ساز ریپ اور قتل سمیت کئی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے ایک قانون ساز قتل، ڈکیتی سمیت 204 مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ...

Read More »

جرمنی کی یہودیوں کو تنبیہ

جرمنی کی حکومت نے یہود مخالف واقعات میں اضافے کو روکنے کے لیے مقامی یہودیوں کو ان کی روایتی مذہبی ٹوپی ’کیپا‘ پہننے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حکومتی کمشنر فلیکس کیلین نے کہا کہ ’میں تمام یہودیوں کو مشورہ نہیں دے سکتا کہ وہ جرمنی میں تمام ...

Read More »

ٹرمپ کا عرب ممالک کو ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگی اسلحہ بھیجنے اور امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگی اسلحے کی ترسیل کی منظوری دے ...

Read More »

ایران، یوگا سنٹر کے 30 افراد نامناسب لباس پر گرفتار

ایران میں پولیس نے نجی گھر میں یوگا سیکھنے والے 30 افراد کو نامناسب لباس پہننے پر گرفتار کرلیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے گلستان کے دارالخلافہ گورگن میں یوگا انسٹرکٹر سمیت یوگا سیکھنے والے 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ یوگا انسٹرکٹر کو لائسنس کے بغیر یوگا سینٹر چلانے کے الزام میں ...

Read More »

راہول گاندھی پارٹی صدارت سے مستعفی

کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست فاش پر پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ لوک سبھا الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے واضح برتری حاصل کر کے بھارت کی بانی جماعت کانگریس کو ایک بار پھر شکست فاش سے دوچار کیا، کانگریس کے صدر راہول گاندھی ...

Read More »

کسی دوسرے سے تعلقات، گرل فرینڈ قتل

عرب شہری نے ساتھی ملازم سے تعلقات رکھنے پر گرل فرینڈ کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں مقیم 28 سالہ عرب جوان نے اپنی گرل فرینڈ کو بے وفائی کی خوفناک سزا اس وقت دی جب ساتھی ملازم کے ساتھ اس کے تعلقات عیاں ہوئے۔ اماراتی میڈیا کا کہنا تھا ...

Read More »