دلچسپ وعجیب

کروڑوں افراد کے ہاتھوں میں ایک جیسے تل کیوں؟

گزشتہ دنوں ٹوئٹر میں ایک پوسٹ میں ایسی حقیقت سامنے آئی جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو چونکا کر رکھ دیا کیونکہ کروڑوں افراد میں ایک چیز مشترک ہوتی ہے۔ اور وہ ہے ہاتھ پر کلائی سے کہنی کے درمیان ایک تل کی موجودگی۔ جی ہاں واقعی دنیا بھر میں کروڑوں بلکہ ہوسکتا ہے کہ اربوں افراد کے ہاتھ ...

Read More »

اسکول فیس پلاسٹک کا کچرا

اسکول فیس کی مد میں سڑک سے اکٹھا کیا گیا پلاسٹک جمع کراتے ہیں۔ اکشر نامی اسکول کی انتظامیہ ری سائیکلنگ ’بازیافت‘ عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہےاور اسی مناسبت سے ’پلاسٹک اسکول فیس‘ کا تصور پیدا کیا گیا ہے۔ اسی لیے 2016 میں اکشر فورم کی بنیاد رکھی گئی اور ایک نہایت پسماندہ علاقے میں اسکول کھولا گیا۔ پہلے ...

Read More »

بیٹے کا خط بلا اجازت پڑھنے پر 2 سال قید

ہسپانوی عدالت نے باپ کو اپنے بیٹے کے نام آنے والا خط بلا اجازت پڑھنے پر 2 سال قید کی سزا سنادی۔ خط بچے کی خالہ نے اسے لکھا تھا جس میں بچے کے والد کے خلاف گھریلو زیادتی کے کیس سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا لیکن والد نے بیٹے کے نام آنے والے خط کو اس کی اجازت ...

Read More »

روسی طالبعلم دوسروں کیلئے خوبصورت دستخط بناکر لاکھوں کمانے لگا

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے دستخط (سگنیچر) خوبصورت اور مختلف ہوں۔ اسی ضرورت کے تحت روسی طالب علم نے دستخط تجویز کرنے کی سہولیات پیش کی ہے اور اب وہ لاکھوں میں کھیل رہے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس دستخط ڈیزائن کرانے آتی ہیں اور وہ اس کے لیے رقم وصول کرتے ہیں۔ ...

Read More »

سب سے چھوٹا ڈرون

ازخود اڑنے والے ڈرون کے ضمن میں ایک اہم خبر ہالینڈ سے آئی ہے جہاں ٹی یو ڈیلفٹ یونیورسٹی کے انجینیئروں نے دنیا کا سب سے چھوٹا اور خودمختار ڈرون بنایا ہے۔ مکمل طور پر خودمختار اس ڈرون کا وزن 72 گرم، چوڑائی 10 سینٹی میٹر ہے اور یہ دو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ ڈیلفٹ ...

Read More »

پودوں، مٹی اور قدرتی رنگوں سے پینٹنگ کرنے والا بے گھر مصور

بھارت میں ایک بے گھر فن کار خداد صلاحیتوں کا مالک ہے اور وہ کوئلے،قدرتی رنگوں، پودوں کے اجزا اور مٹی وغیرہ سے دیواروں اور عمارتوں پر بڑی پینٹنگ اور میورل بناتا ہے۔ ملگجی ڈاڑھی اور میلے کپڑوں میں ملبوس یہ شخص کولم شہر کی سڑکوں پر رہتا ہے اور لوگ اسے راجو کے نام سے پکارتے ہیں جو اس ...

Read More »

کیکڑے کے خول اور نینوٹیکنالوجی پر مشتمل خون کو فوری طور پر روکنے والی پٹی

زخموں کے علاج اور خون کے رساؤ کو روکنے کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے جس کے تحت کیکڑے کے خول اور نینوذرات (پارٹیکلز) پر مشتمل ایک (ڈریسنگ) پٹی بنائی گئی ہے جو خون کے بہاؤ کو روکتی ہے اور اس طرح مریض کی جان بچ سکتی ہے۔ کیکڑے کی جلد کے خول میں پائی جانے والی ایک ...

Read More »

نظر نہ آنے والےامیگریشن نگران

یہ دور مصنوعی ذہانت کا سہارا لے کر ٹیکنالوجی کو مزید جدید بنانے کا ہے اور کئی ممالک ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ وہ ملک ہیں جن کی سرحدوں کو پار کرنے والوں کی لمبی قطاریں موجود ہوتی ہیں۔ پاسپورٹ کنٹرول، مشکوک مسافروں اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے ...

Read More »

چینی نوجوان نے محبوبہ کے لیے سمندر خرید لیا

فرہاد نے شیریں کے لیے پہاڑ سے دودھ کی نہر نکال لی تھی لیکن اب ایک چینی عاشق نے اپنی محبوبہ کے لیے سمندر کا وسیع و عریض ٹکڑا خرید لیا ہے جسے وہ اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے۔ ہر سال 20 مئی کو چین میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے جس میں تحفوں کا تبادلہ ہوتا ہے ...

Read More »

دریاؤں میں اینٹی بایوٹک کی بھرپور موجودگی کا انکشاف

پاکستان سمیت دنیا کے کئی دریاؤں میں اینٹی بایوٹکس کی بے تحاشہ مقدار کا انکشاف ہوا ہے یعنی محفوظ کردہ مقدار سے بھی بعض دریاؤں میں اینٹی بایوٹکس کی بہتات کئی سو فیصد زیادہ ہے۔ اس ضمن میں کئے جانے والے عالمی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش، کینیا، گھانا، نایئجیریا اور یورپ میں آسٹریا وہ ممالک ...

Read More »