دلچسپ وعجیب

خطرناک دریا کے اوپر گھاس کا پُل

جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں گھاس کا استعمال کرکے دریا کے اوپر پل بنایا گیا ہے اور انسانی ہاتھ سے تیار کیے گئے اس پل کو دیکھ کر حیرت کا گماں ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا پُل ہے جسے ہر سال ہاتھ سے بنایا جاتا ہے، ہاتھ سے بنے پُل کو ہر سال توڑ کر دوبارہ نئے سرے سے ...

Read More »

خود کو چوروں سے بچانے والا موبائل فون

اگر آپ موبائل فون کی چوری سے پریشان ہیں تو جان لیجئے کہ یہ وبا پوری دنیا میں عام ہے۔ تاہم جنوبی ایشیا کی طرح موبائل چھینے نہیں جاتے بلکہ جیب یا پرس وغیرہ سے نکال لیے جاتے ہیں۔ اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ایرکسن کمپنی نے ایک نیا سسٹم بنایا ہے جس میں فون خود کو کسی اُچکے سے ...

Read More »

’ماریہ کیری‘ کی جگہ ’میری کیوری‘

ماریہ کیری اس عہد کی مشہور گلوکارہ ہیں اور ان کے مداح نے جب ان کی تصویر والے کیک کا آرڈر دیا تو غلط فہمی کی بنا پر بیکری نےسالگرہ کے کیک پر مشہور کیمیاداں اور نوبیل انعام حاصل کرنے والی پہلی خاتون میری کیوری کی تصویر بنادی۔ ٹویٹر پر ہیریئٹ لائے نامی ایک شخص نے کیک کی تصویر پوسٹ ...

Read More »

نوجوانوں کو ہر وقت کنڈوم ساتھ رکھنے کی ہدایت

ہسپانوی حکومت نوجوانوں کو ہر وقت کنڈوم اپنے پاس رکھنے پر آمادہ کرنے کے لیے ایک مہم چلا رہی ہے۔ ایک حکومتی بیان کے مطابق اس کا مقصد ملک میں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں میں اضافے کا سدباب ہے۔ ہسپانوی حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز بتایا گیا کہ ملک میں جنسی طور پر منتقل ہونے ...

Read More »

بیوی کی نوکری ختم کرانے کیلیے ہائی جیکنگ کا ڈرامہ

بھارت میں بیوی کو ملازمت سے برخاست کرانے کے لیے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونے کے تاجر 38 سالہ برجو سلا کو مقامی عدالت نے طیارہ ہائی جیک کرنے کی سازش کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ ...

Read More »

پاکستانی نمک کا شور، حقائق کیا ہیں ؟

پاکستانی نمک کا شور، حقائق کیا ہیں ؟

 سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی گلابی نمک (پنک سالٹ) سے بھارت کے اربوں ڈالرز کمانے کا بہت چر چا ہے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہے۔ جس میں بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان سے انتہائی سستے داموں گلابی پہاڑی نمک بھارت بر آمد کیا جا رہا ہے اور بھارت سستے داموں خریدے جانے والے اس نمک ...

Read More »

ہر شخص سالانہ 50 ہزار پلاسٹک ذرات نگل رہا ہے

ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں سالانہ 45 کروڑ ٹن پلاسٹک تیار کیا جاتا ہے، جس سے کھانے اور پینے کی ڈسپوزایبل چیزیں بھی بڑی مقدار میں بنائی جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے، جس میں زیادہ تر کچرا پلاسٹک کا ہوتا ہے۔ ...

Read More »

کم جگہ میں خود کو ڈھالنے والا روبوٹک فرنیچر

اب آپ کو کم جگہ کے باعث اپنے فرنیچر کے سائز کو چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس کا حل ایسا فرنیچر ہے جو خود کو جگہ کے مطابق ڈھال لے گا اور اس سے بیک وقت کئی کام بھی لئے جاسکیں گے۔ فرنیچر بنانے والی معروف سویڈش کمپنی آئیکیا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹک فرنیچر متعارف کرانے جارہی ہے جو کم جگہوں پر خودکار طریقے سے اپنی اشکال تبدیل کرسکتے ہیں۔ ’روگنن فرنیچر سسٹم‘ امریکی کمپنی اوری لیونگ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس فرنیچر سے کسی بھی رہائشی جگہ پر 8 اسکوائر میٹر کی اضافی گنجائش پیدا کی جاسکے گی۔ اس فرنیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ایک بٹن کو چھونے سے یہ رات میں بستر میں تبدیل ہوجاتا ہے جبکہ دن میں اس کو صوفہ، وارڈ روب یا کمپیوٹر ٹیبل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جگہ کی بچت کیلئے اس کو بیک وقت کپ بورڈ، شیلف اور ڈیسک کے طور پر بھی کام میں لایا جا سکے گا۔ آئیکیا کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں جس سے قابل رہائش جگہیں سُکڑ رہی ہیں، زیادہ سے زیادہ لوگ شہروں کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں اور اندازے کے مطابق تقریباً 15 لاکھ افراد ہر ہفتے شہروں میں سکونت اختیار کر رہے ہیں۔ آئیکیا روبوٹک فرنیچر کو اسی سال گنجان آباد ممالک مثلاً جاپان اور ہانگ کانگ میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس صورتحال میں آئیکیا کے یہ روبوٹک فرنیچر جدید شہری زندگی کی نئی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کئے گئے ہیں، جو شہروں میں کم جگہوں کے مسئلے کا آسان حل بھی ثابت ہوں گے۔

 اب آپ کو کم جگہ کے باعث اپنے فرنیچر کے سائز کو چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس کا حل ایسا فرنیچر ہے جو خود کو جگہ کے مطابق ڈھال لے گا اور اس سے بیک وقت کئی کام بھی لئے جاسکیں گے۔ فرنیچر بنانے والی معروف سویڈش کمپنی آئیکیا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹک فرنیچر متعارف کرانے ...

Read More »

امریکی شخص لاٹری میں کھیل کر کروڑ پتی بن گیا

امریکی شخص لاٹری میں کھیل کر کروڑ پتی بن گیا

قسمت ہو تو ایسی، امریکی شخص بسکٹ پیکٹ کے پیچھے لکھا نمبر لاٹری میں کھیل کر کروڑ پتی بن گیا۔ امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں نے بیٹی کو دلائے بسکٹ کے پیکٹ کے پیچھے لکھے نمبر کی لاٹری کھیلی، قسمت ایسی چمکی کہ 34 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔ 67 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ...

Read More »

جھیل سیف الملوک 5 ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھل گئی

سطح سمندر سے ساڑھے 10 ہزار فٹ بلند ایشیاء کی سب سے خوبصورت جھیل سیف الملوک کے راستے کو 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان ویلی کے چیئرمین سیٹھ مطیع اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سردی کے موسم میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ...

Read More »