اہم ترین

کیماڑی: پراسرار گیس سے 6 افراد جاں بحق، 100 متاثر

کیماڑی: پراسرار گیس سے 6 افراد جاں بحق، 100 متاثر

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے تضدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی سٹی کراچی مقدس حیدر کے مطابق یہ گیس کہاں سے آئی ...

Read More »

احسان اللہ احسان ایک حساس آپریشن کے دوران فرار ہوا

احسان اللہ احسان ایک حساس آپریشن کے دوران فرار ہوا

ذرائع نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سابق ترجمان احسان اللہ احسان ایک حساس آپریشن کے دوران فرار ہوا۔ گزشتہ روز کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے آڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ سرکاری تحویل سے فرار ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ...

Read More »

حکومت پنجاب نواز شریف کی طبی رپورٹس سے غیر مطمئن

حکومت پنجاب نواز شریف کی طبی رپورٹس سے غیر مطمئن

لاہور: حکومت کے میڈیکل بورڈ نے بیمار سابق وزیراعظم نواز شریف کی ’تازہ‘ طبی رپورٹس کو اس حوالے سے ناکافی قرار دے دیا کہ جس کی بنیاد پر ان کے بیرونِ ملک قیام میں توسیع کے حوالے سے کوئی رائے دی جاسکے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 14 رکنی میڈیکل بورڈ نے طبی رپورٹس وزارت داخلہ اور صحت کو کوئی رائے ...

Read More »

’مودی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان پر حملہ کیا تو اس کی آخری غلطی ہوگی‘

’مودی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان پر حملہ کیا تو اس کی آخری غلطی ہوگی‘

میرپور آزاد کشمیر: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو خبردار کیا کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں اور اگر انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ ان کی آخری غلطی ہوگی۔ میرپور آزاد کشمیر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس جلسے کا مقصد کشمیریوں کو ایک پیغام دینا ہےکہ کہ ...

Read More »

مسلم لیگ (ن) کے اقتدار کے لیے پاور بروکرز کے ساتھ مذاکرات

مسلم لیگ (ن) کے اقتدار کے لیے پاور بروکرز کے ساتھ مذاکرات

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ایک قریبی رشتہ دار فرخ عباسی نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا ’شاہد خاقان عباسی اپوزیشن لیڈر آئندہ ہفتے، انشاء اللّٰہ‘‘ یہ اطلاع بریکنگ نیوز سے کم نہ تھی جس نے مسلم لیگ (ن) کے حلقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں۔ ...

Read More »

انتہاپسند فاشسٹ نظریے کے سبب بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے

انتہاپسند فاشسٹ نظریے کے سبب بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت تباہی کے راستے پر گامزن ہے اور اگر بھارت فسطائیت اور انتہا پسند ہندووتوا کے راستے پر ہی گامزن رہا تو ہمیشہ کے لیے تقسیم ہو جائے گا اور اس کے ٹکڑے جائیں گے۔ ملائیشیا میں ایڈوانس اسلامک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ...

Read More »

تحریک انصاف میں ناراض اراکین اسمبلی سامنے آگئے

تحریک انصاف میں ناراض اراکین اسمبلی سامنے آگئے

لاہور: اتحادیوں کی جانب مشکلات کا شکار حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے ایک نئی مشکل کھڑٰ ہوگئی، پی ٹی آئی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے عوامی فنڈز کی تقسیم اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے عوام کے سامنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی شہاب الدین ...

Read More »

عمران کی پریشانیوں میں ہر روز اضافہ

اسلام آباد(حیدر نقوی)عمران خان کی پریشانیوں میں ہر بڑھتے دن تک اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہر آنے والا دن ایک نئی کہانی سامنے لارہا ہے فردوس عاشق اعوان وفاقی حکومت کی ترجمان ہیں اور اُن کی کہی گئی ہر بات وزیر اعظم کی مرضی یا پالیسی کے مطابق ہوتی ہے مگر عمران خان کے ہی ایک وزیر فواد چوہدری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں فردوس عاشق کے اس بیان کو جہا لت قرار دے دیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ عثمان بزدار پر تنقید وزیر اعظم پر تنقید کے برابر ہے گوکہ فردوس عاشق اعوان نے اسے فواد چوہدری کا بچپنا قرار دیا ہے مگر پنجاب کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی پی ٹی آئی کی صفوں میں سب کچھ صحیح نہیں لگ رہا اور پنجاب کے متعلق فواد چوہدری کے بیانات پر جہانگیر ترین کی خاموشی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، اطلاعات یہ ہی ہیں کہ پرویز الہی کی خوشنودی کے لیے انھیں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار وزیر اعلی رہیں مگر فواد چوہدری کو مشیر اعلی بناکر زیادہ تر اختیارات دیئے جاسکتے ہیں جن سے پرویز الہی کی اچھی دوستی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پرویز الہی اپنا وزن کہاں ڈالتے ہیں کیا مسلم لیگ نون کی مدد سے وزیر اعلی بننا چاہیں گے یا فواد چوہدری کو بطور مشیر اعلی موقع دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے بیس ارکان نے جن کا پی ٹی آئی سے تعلق ہے ایک الگ گروپ بنالیا ہے جو کہ واضح اشارہ ہے کہ یہ بیس ارکان پارٹی سے ہٹ کر بھی ایک ساتھ ہیں۔ دوسری طرف مقتدر حلقے اس بات پر ناراض ہیں کہ کچھ وفاقی اور صوبائی وزراء بار بار ہمارا نام اس طرح استعمال کرتے ہیں کہ جیسے سب کچھ ہمارے حکم پر ہوتا ہے گزشتہ دنوں ایک وفاقی وزیر کے اس طرح کے بیانات سامنے آئے تھے ان حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کے ماتحت ایک ادارہ ہیں اور ہم نے نہ صرف موجودہ حکومت بلکہ ہر دور حکومت میں حکومت کے ساتھ ایک صفحہ پر رہ کر تعاون کیا ہے لہذا ایسا کوئی بھی پروپیگنڈا کہ ہم وفاقی حکومت کے ساتھ ایک صفحہ پر پہلی دفعہ آئے ہیں بالکل غلط ہے اور اس سلسلے میں قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان کے بعد اب سیاسی کارکنان بھی ناراض ہوتے جارہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے غیر سیاسی دوستوں کی حکومت میں بے جا مداخلت اُن کی برداشت سے باہر ہوتی جارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کو اس سلسلے میں جلد بڑے فیصلے کرنا ہونگے ورنہ ناراضیوں میں اضافہ ہوجائے گا جو کہ اُن کی حکومت کے لیے بہتر نہیں۔ ان سیاسی کارکنان کا کہنا ہے کہ پہلے تو ہم سے کرپشن کے خلاف آوازیں اٹھوائی گئیں اور بیانیہ کو اتنا پھیلایا گیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے حق میں بات کرنے والا ہر فرد چاہے وہ صحافی ہی کیوں نہ ہو بدترین کرپٹ نظر آیا اور اب وزیر اعظم کے دیرینہ دوست اور مشیر نعیم الحق نے ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ دیا کہ اگر اپوزیشن ایک اشارہ بھی کرے تو ہم دوستی کے لیے تیار ہیں۔ حکومت کے انداز میں یہ تبدیلی ان کارکنان کے لیے انتہائی حیران کُن ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ یا تو عمران خان اُس وقت غلط تھے یا پھر آج غلط ہیں۔

اسلام آباد(حیدر نقوی)عمران خان کی پریشانیوں میں ہر بڑھتے دن تک اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہر آنے والا دن ایک نئی کہانی سامنے لارہا ہے فردوس عاشق اعوان وفاقی حکومت کی ترجمان ہیں اور اُن کی کہی گئی ہر بات وزیر اعظم کی مرضی یا پالیسی کے مطابق ہوتی ہے مگر عمران خان کے ہی ایک وزیر فواد چوہدری ...

Read More »

تبدیلی کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع ہوسکتا ہے

تبدیلی کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع ہوسکتا ہے

کراچی(حیدر نقوی) تبدیلی کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع ہوسکتا ہے، اپوزیشن کے تعاون سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کی جیب میں موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی کا کہناہےکہ باتیں ہوا ہوجائینگی، پنجاب اور مرکز میں5سال پورے کرکے دوبارہ آئین گے۔  تفصیلات کےمطابق گزشتہ چند دنوں سے اس بحث نے شدت پکڑلی ہے کہ جلد حکومت تبدیل ...

Read More »

نواز شریف نہیں آ رہے، نہیں آ رہے، نہیں آ رہے: شیخ رشید

نواز شریف نہیں آ رہے، نہیں آ رہے، نہیں آ رہے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نواز شریف کو السلام علیکم، نواز شریف نہیں آ رہے، نہیں آ رہے، نہیں آ رہے، بات ختم ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم کے خلاف نئے مضبوط کیسز کھلنے والے ہیں، شہباز شریف واپس آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ...

Read More »