Author Archives: nice

چین نے لاپتہ برطانوی قونصل خانے کے اہلکار کی گرفتاری ظاہر کردی

چین نے ہانگ کانگ میں برطانوی قونصل خانے کے ایک اہلکار سمن چینگ کی گرفتاری ظاہر کردی ہے جو 2 ہفتوں سے لاپتہ تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے برطانوی قونصل خانے کے 28 سالہ اہلکار سمن شینگ کی ہانگ کانگ میں گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ برطانوی اہلکار چند روز قبل ایک کاروباری ملاقات کے ...

Read More »

شادی کی عمر 18 سال کرنے کا بل مسترد

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے شادی کی عمر 18 سال مقرر کرنے سے متعلق بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔ چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیرصدارت اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا16 سال کی عمر مقرر کرنا بھی شرعی نہیں ،کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی اور عوامی شعور بیدار کیاجائے۔ریاض ...

Read More »

سب کچھ سپریم کورٹ نے کرنا ہے تو نچلی عدالتوں کی کیا ضرورت؟ چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے قتل کے ایک ملزم کو بری کردیا جبکہ دوسرے کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل کر دی۔ چیف جسٹس کی سر براہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی، پہلے کیس میں ملزم سونا عرف سونی پر 2004 میں صائمہ اعجاز نامی لڑکی کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی ...

Read More »

بیٹے پرتشدد کی وڈیو بناکر شوہر کو دھمکانے والی ماں گرفتار

پشاور پولیس نے کمسن بیٹے پرتشدد کی وڈیو بناکر شوہر کو دھمکانے والی عورت کو گرفتار کرلیا۔ پشاور میں ماں کی جانب سے بچے کے گلے میں کپڑا ڈال کر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ اگرچہ ویڈیو کچھ عرصہ پرانی تھی تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مشیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کامران بنگش اور سی سی ...

Read More »

برقی پیوند، نابیناؤں کے لیے روشنی کی کرن

سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے سائنسدانوں نے ایک برقی پیوند بنایا ہے جو نابینا افراد کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوسکتا ہے۔ ای پی ایف ایل سوئزرلینڈ اور اٹلی کے اسکولا سوپیریئرسانٹ اینا انسٹی ٹیوٹ نے ایک ایسی ٹیکنالوجی وضع کی ہے جو آنکھ کے ڈیلے کو بائی پاس کرتے ہوئے براہِ راست دماغ سےرابطہ کرتی ہے۔ اس کے لیے ...

Read More »

سنگین غداری کیس؛ پرویز مشرف کا وکیل دفاع مقرر

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے رضا بشیر کو وکیل دفاع مقرر کردیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے رضا بشیر کو وکیل دفاع مقرر کردیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ...

Read More »

ڈیم فنڈ سے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کے خلاف مذمتی قرارداد

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کے گئے فنڈ کی رقم یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی پر خرچ کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے ...

Read More »

جینوسائیڈ واچ: مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا الرٹ جاری

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’جینوسائیڈ واچ‘ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا۔ عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں ہندوتوا پالیسی پر عمل پیرا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت پر اکسایا جاتا ہے اور سوشل ...

Read More »

اثاثے ظاہر نہ کرنے پر رکنِ سندھ اسمبلی نااہل

سپریم کورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) کے رکن معظم علی خان کو نااہل قرار دے دیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے رکنِ صوبائی اسمبلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ معظم علی 2018 کے عام انتخابات میں گرینڈ ڈیموکریٹک ...

Read More »

پی سی بی کا نیا آئین نافذ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بورڈ کے نئے آئین کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے بعد 19اگست 2019 سے اس کو نافذ العمل کرنے کا اعلان کردیا۔ رواں ماہ وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ ...

Read More »