Author Archives: awais aslam

قومی سلامتی کمیٹی کا 5 اپریل تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے کرونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت وفاقی وزرا وسیکریٹریز نے شرکت کی۔ ...

Read More »

شمعون عباسی نے کورونا وائرس کے خوف کو بلاجواز قرار دے دیا

بنکاک: اداکار شمعون عباسی نے کورونا وائرس کے سبب پھیلنے والی افراتفری کو بلا جواز قرار دے دیا۔ محب مرزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ عشرت : میڈ ان چائنا ‘ کی شوٹنگ کے لیے اداکار شمعون عباسی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایئر پورٹ سے روانگی کے دوران ویڈیو شیئر کی ...

Read More »

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹ سے شکست دے دی

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان سہیل ...

Read More »

کورونا وائرس؛ امریکا میں برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے داخلے پرپابندی

واشنگٹن: کورونا وائرس کے پیش نظرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے امریکا داخلے پرپابندی لگادی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے امریکا داخلے پر30 روزکے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ یورپ ...

Read More »

کینیڈا کی خاتون اول کو زکام، وزیر اعظم نے تنہائی اختیار کرلی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ میں زکام کی علامات ظاہر ہونے کے بعد تنہائی اختیار کرلی۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول سوفیہ گریگوائر ٹروڈو میں دورۂ برطانیہ کے بعد زکام کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور بدھ کو ایک تقریب میں شرکت کے بعد ہلکا ...

Read More »

کورونا وائرس،ایران نے آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالر قرض مانگ لیا

تہران: ایران نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے آئی ایم ایف سے 5ارب ڈالر کا ہنگامی فنڈ طلب کرلیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے ہنگامی مالیاتی معاونت کا اعلان کیا تھا، ایران کا مرکزی بینک ...

Read More »

سعودی حکومت کی عمرہ زائرین سمیت غیرملکیوں کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے یورپی یونین سمیت 12 نئے ممالک پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ داخلہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے تمام رہائشی ، اقامہ ہولڈراور عمرہ زائرین کو واپسی کے لیے ...

Read More »

کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ

لاہور: پنجاب کابینہ نے کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، پنجاب حکومت بھی کورونا وائرس سے بچاوَ کے اقدامات کررہی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹرز قائم ہیں۔ پنجاب ...

Read More »

وزیراعظم نے کورونا وائرس معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین اسمبلی کو درپیش عوامی مسائل کے فوری حل پر مشاورت کی گئی جبکہ وزراء اور اراکین نے شکوے شکایات بھی کیں۔ ارکان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے ...

Read More »

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوبارہ کریش کرگئی، 1700 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ہفتے میں دوسری بار کریش کرگیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ حصص کی قیمتوں میں شدید گراوٹ کے باعث مارکیٹ کریش کرگئی اور کاروبار ...

Read More »