dunya today

کراچی میں کان اور ناک میں گھسنے والے کیڑے

کراچی کے مختلف علاقوں میں کان اور ناک میں گھسنے والے  کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوگئی۔

ماحولیاتی ماہرین نے بتایا کہ کراچی میں  کان اور ناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوگئی ہے جس کی وجہ بارش یا درجہ حرارت ہوسکتی ہے۔

 ماہرین کے مطابق یہ کیڑے مکھیوں کی ایک قسم ہے جو دوسرے شہروں سے نقل مکانی کر کے یہاں آئے ہیں خدشہ ہے کہ یہ کیڑے کان اور ناک میں گھس سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ماہرین نے کہا کہ کیڑوں کی آمدکی وجہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سائیکلون ہوسکتی ہے کیونکہ بحیرہ عرب میں بننےوالی ڈیپریشن نے ہواؤں کا رُخ تبدیل کیا ہے۔

تاہم ہواؤں کی تبدیلی سےکراچی سمیت حیدرآباد اور سندھ کے مخلتف شہروں میں یہ کیڑے آئے ہیں۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اکتوبر میں یہ کیڑے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی جانب سفر کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ کیڑوں کےکاٹنے کی صورت میں الرجی ہوسکتی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: