پاکستان میں آئی فون 11 کی حیران کن قیمت کتنی ہے

پاکستان میں آئی فون 11 کی حیران کن قیمت کتنی ہے

 امریکا کی مشہور کمپنی آئی فون 11 نے اپنا نیا موبائل مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے، پاکستان میں موبائل آتے ہی ہر کوئی اس کے بارے میں جاننا چاہتا ہے کہ اس کی قیمت کیا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آئی فون 11 کی آسمان کو چھونے والی قیمت بتا کر پاکستانی شہریوں کو حیران کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی فون 11 نے اپنے نیا موبائل مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے ٹیکسز کے بعد اسکی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ آئی فون 11 جس کی میموری 64 جی بی ہے اس کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ 128 جی بی اور 256 جی بی والے موبائل فون کی قیمت بالترتیب 2 لاکھ 21 ہزار 900روپے اور 2 لاکھ 37 ہزار 700 روپے رکھی گئی ہے۔ آئی فون 11 مختلف کلرز میں مارکیٹ میں موجود ہے، ان میں کالا، سفید، سبز، پیلا اور جامنی رنگ نمایاں ہیں۔

آئی فون کی طرف سے ہمیشہ اپنے صارفین کے لیے نت نئے موبائل متعارف کرانے کی روش برقرار ہے، آئی فون 11 کی طرح آئی فون 11 پرو کی قیمت بھی زیادہ ہے جس میں 64 جی بی والے موبائل فون کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار روپے ہے جبکہ 128 جی بی اور 256 جی بی والے موبائل فون کی قیمت بالترتیب 2 لاکھ95 ہزار900 روپے اور 3 لاکھ 28 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

آئی فون 11 پرو میکس 64 جی بی والے موبائل فون کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 900 روپے جبکہ 128 جی بی اور 256 جی بی والے موبائل کی قیمت بالترتیب 3 لاکھ 14 ہزار 900 اور 3 لاکھ 57 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے متعارف کرائی گئی قیمت میں جی ایس ٹی نہیں ڈالا گیا۔

کمپنی کی طرف سے آئی فون 11 کی قیمتوں کی نقاب کشائی گئی جس میں بتایا گیا کہ تین آئی فون موبائل جس میں آئی فون11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 میکس کو مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا ہے، نئے موبائل فون میں جدت والا کیمرے موجود ہیں جن کی قیمت 699 امریکی ڈالر سے لیکر 1099 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

نئے موبائل میں سب سے بڑی جدت کیمرہ ہے، آئی فون 11 کے پیچھے تین کیمرے لگائے گئے ہیں، ان کیمروں میں دنیا کی بہترین ویڈیو بنانے کی خاصیت بھی موجود ہیں کیونکہ اس سے قبل کسی موبائل فون میں اتنی زبردست ویڈیو بنانے کی جدت نہیں تھی۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: