بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر کوچ پہاڑ سے ٹکرا گئی، 26 افراد جاں بحق

بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر کوچ پہاڑ سے ٹکرا گئی، 26 افراد جاں بحق

سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر کوچ پہاڑ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ بابوسر ٹاپ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑ سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق  دور دراز علاقے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان گلگلت  بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 12 مسافر شدید زخمی ہیں۔

دوسری جانب آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ بابو سر ٹریفک حادثے میں 25 مسافر جاں بحق ہوئے۔

ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور پولیس کے جوان حصہ لے رہے ہیں جب کہ جاں بحق مسافروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: