dunya today

ڈاکٹرعبدالسلام پر مبنی فلم آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

پاکستان کے پہلے اور اب تک کے واحد نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم آئندہ ماہ نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔

ڈاکٹر عبدالسلام 1926 میں برصغیر میں پاکستان کے موجودہ  پنجاب میں پیدا ہوئے، انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے فزکس کی دنیا میں زبردست خدمات انجام دیں جس پر انہیں 1979 میں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا نام ‘سلام’ ہے جو آئندہ ماہ یکم اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

دستاویزی فلم ‘سلام’ کو آن لائن اسٹریمنگ چینل نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا جب کہ اس سے قبل فلم کو متعدد انٹرنیشنل فلم فیسٹولز میں پیش کیا جاچکا ہے۔

‘سلام’ کو جنوبی ایشین ہیومن رائٹس فیسٹیول،  ڈی ایف ڈبلیو، جنوبی ایشین فلم فیسٹیول،  ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول آف مونٹریال اور  جنوبی ایشین عالمی فلم فیسٹیول میں بھی دکھایا جا چکا ہے۔

دستاویزی فلم میں ان کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ سائنسی تجربات اور ان میں درپیش مسائل کو دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی ان کی کامیابیوں کو بھی نمایاں کر کے خراج عقیدت پیش کیا ہے

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: