dunya today

ملالہ نے عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

عالمی انڈیکس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی متاثر کن خواتین میں ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر ہے جب کہ متاثر کن مردوں میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان 17 ویں نمبر پر آتے ہیں۔

عالمی انڈیکس رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شخص ہیں جب کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما دوسرے اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے معروف ہالی ووڈ اداکار جیکی چن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چھٹا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 14 واں اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو 17 واں نمبر دیا گیا ہے۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان 19 ویں نمبر پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شخص ہیں۔

خواتین کی عالمی رینکنگ میں نوبیل کا امن انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسفزئی کو چھٹا نمبر دیا گیا ہے جب کہ امریکا کی سابق خاتون اول مشعل اوباما پہلے، مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے دوسرے، انجلینا جولی تیسرے اور ملکہ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہیں۔

 سب سے زیاد پسندیدہ خواتین کی فہرست میں معروف برطانوی اداکارہ ایما واٹسن پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

دنیا کے خوشحال ممالک

عالمی انڈیکس رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوشحال ممالک کی فہرست میں فن لینڈ، ڈنمارک اور ناروے کا بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا نمبر ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان کو 67 واں نمبر دیا گیا ہے جو بھارت سے 73 درجے اوپر ہے، اس فہرست میں بھارت 140 ویں نمبر پر ہے۔

اعلیٰ تحقیق میں پاکستان کا 41 واں نمبر

تحقیق کے حوالے سے اعلیٰ اور معیاری ادارے رکھنے والے ممالک میں امریکا، چین اور فرانس بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان 41 ویں نمبر پر ہے۔

سستے ترین شہروں میں کراچی بھی شامل

دنیا کے سستے ترین شہروں میں وینزویلا کا دارالحکومت کراکس پہلے، شامی دارالحکومت دمشق دوسرے اور ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی کو چھٹا نمبر دیا گیا ہے۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: