dunya today

نائٹ پارٹی اور نشہ: کراچی کی طالبہ ہلاک

کراچی کے فارم ہاؤسز پر نائٹ پارٹیوں میں منشیات کھلے عام استعمال کی جانے لگی ہے۔

گلشن معمار کے فارم ہاوس میں نائٹ پارٹی کے دوران پراسرار طور پر ہلاک لڑکی کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرکے پولیس نے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

الغنی نائٹ ولیج فارم ہاوس میں چودہ اور پندرہ ستمبر کی درمیانی شب ہونے والی پارٹی میں شریک لڑکی انعم فاطمہ مبینہ طور پر قتل کردی گئی۔

کال سنٹر میں کام کرنے والی انعم 14ستمبر کی رات نو بجے گھر سے دفتر کے لئے نکلی تھی۔

پولیس کے مطابق انعم اپنے دوستوں رابن مسیح اور طارق کے ساتھ فارم ہاؤس گئی جہاں اس کی طبیعیت خراب ہوئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق شبہ ہے کہ لڑکی کی موت نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی ہے۔

پارٹی میں خاتون ڈرگ سپلائر موجود ہونے اور باہر سے منشیات لانے کے بھی شواہد مل گئے ہیں۔

پولیس نے لڑکی کی موت کی اصل وجوہات جاننے کے لئے قبرکشائی کا فیصلہ کیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: