dunya today

عثمان بزدار نے دوسری شادی کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی بڑے سیاستدانوں کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں اور انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کی شادی راجن پور کی دریشک فیملی میں کی گئی ہے، شادی کو فی الحال خفیہ رکھا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پہلی اہلیہ کالج کی پروفیسر ہیں۔ وزیراعلیٰ بننے کے بعد عثمان بزدار نے اہلیہ سے استعفیٰ دینے کا کہا لیکن انہوں نے طویل رخصت لے لی۔ ان کی پہلی اہلیہ لاہور کے ایک کالج میں پڑھاتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق استعفے کے مطالبے پر ان کی پہلی اہلیہ پریشان تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ آپ بنیں اور نوکری میں چھوڑ دوں۔ اس کے بعد طویل رخصت کا حل نکالا گیا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: