dunya today

نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اپیل پر سماعت شروع ہوئی تو خواجہ حارث نے پیپربکس کا معاملہ اٹھا دیا۔

کہا اپیل کی پیپر بک ہمیں گزشتہ ہفتے فراہم کی گئی ہیں، پیپر بک میں جو خامیاں ہیں ان کا ہم نے جائزہ لیا ہے۔

عدالت نے کہا جو غیر متعلقہ دستاویزات ریکارڈ میں لگ گئے اس سے متعلق پراسیکیوشن اور وکیل صفائی عدالت کی معاونت کریں۔

خواجہ حارث نے کہا کہ ایک دستاویز کو پیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

خواجہ حارث نے جج ویڈیو سکینڈل کا معاملہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اٹھا دیا، کہا کہ جج ارشد کی ملک پریس ریلیز اور بیان حلفی کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم نے ان دستاویزات کو اپیل کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے بھی ہم سے بیان حلفی مانگا ہے، وہ اب ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہمیں بیان حلفی کی کاپی فراہم کر دیں، پھر ہم اس پر اپنا جواب دیں گے۔

بیان حلفی پڑھ کر موقف دیں گے کہ اس کو ریکارڈ کا حصہ ہونا چاہیے یا نہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بیان حلفی اپیل کا حصہ اس حد تک ہیں کہ اس کے ساتھ منسلک کر دی گئی ہیں۔

وکیل صفائی اور پراسیکیوشن نے بیان حلفی سے متعلق عدالت کی معاونت کرنی ہے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ بیان حلفی کی کیا پیچیدگیاں ہیں، لیکن سپریم کورٹ نے تو پہلے کہہ دیا کہ کیسے یہ معاملہ چلایا جائے۔

عدالت نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ جج ارشد ملک کے بیان اور پریس ریلیز کا اپیل پر کیا اثر پڑے گا؟۔

جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے دوران پوچھا کہ میں آرڈر میں یہ لکھوا دوں کہ پیپر بکس کی تیاری کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایسا کوئی ڈاکومنٹ جو شواہد کا حصہ ہے مگر پیپر بکس میں شامل نہیں تو وہ پیش کیا جا سکے گا۔

اگر کوئی ڈاکومنٹ شامل ہونے سے رہ گیا ہے تو نشاندہی پر اسے شامل کر لیا جائے گا۔ خواجہ حارث نے کہا کہ وہ دلائل تین ماہ میں مکمل کرلیں گے۔

سابق جج ارشد ملک کے بیان حلفی کی مصدقہ نقل نواز شریف کے وکلا اور نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیا اور سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: