dunya today

مریم حراست میں رہیں گی

چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔

چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے روبرو پیش کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ دونوں ملزموں نے آف شور کمپنیوں سے پندرہ ملین ڈالر کی وضاحت نہیں کی، اس پر مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے بیان دیا کہ نیب ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکا، مریم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کرتے ہوئے پچیس ستمبر کو پیش کرنے کا حکم سنایا۔

احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی، حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا۔

شہباز شریف کے وکلا نے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی جو منظور کر لی گئی۔

جج صاحب نے نیب سے رمضان شوگر ملز کیس کی رپورٹ کے بارے میں استفسار کیا، تفتیشی افسر نے بتایا انویسٹی گیشن مکمل ہے، رپورٹ بنانی باقی ہے۔آئندہ سماعت پر جمع کرا دیں گے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آشیانہ اقبال کیس میں فواد حسن فواد، احد چیمہ اور دیگر ملزمان بھی حاضر ہوئے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: