میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان عدالتی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور خاتون گلوکارہ نے اداکار کے خلاف دو ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا۔
میشا شفیع کی جانب سے سیشن کورٹ لاہور میں دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔
ماڈل نے دعویٰ میں کہا ہے کہ علی ظفر نے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے، کینیڈین شہریت سے متعلق بھی جھوٹ بولا۔
گلوکارہ کے مطابق علی ظفر نے میڈیا پر بیان دیا کہ وہ ایک شریف شہری ہیں اور میشا جھوٹی خاتون ہے۔
اداکار کے بیانات سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے، عدالت علی ظفر کو دو ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔