dunya today

’تحفظ نہیں دینا تو ہندوؤں کو مسلمان ہونے کا آرڈیننس جاری کردیں‘

گھوٹکی واقعے پر قومی اسمبلی میں بحث ہوئی۔ حکومتی رکن جے کمار اکرانی نے کہاکہ گھوٹکی میں جو شخص سارے کام کر رہا ہے وہ ابھی تک گرفتار نہیں ہوا۔

حکومت سندھ اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس شخص کو فوری گرفتار کیا جائے۔

جیسے ہی مندر پر حملہ ہوا میں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کیا ،گورنر سندھ نے ڈی جی رینجرز سے بات کی۔

اقلیتی رکن ڈاکٹر درشن نے کہ گھوٹکی میں ہندوؤں کی عبادت گاہوں اور مزاروں پر حملے کے گئے، یہ حملے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

اگر تحفظ نہیں دیا جاتا تو آرڈیننس پاس کرکے کہ کہیں کہ سارے ہندو مسلمان بن جائیں ،پختونخواہ اور بلوچستان میں ایسے واقعات کیوں نہیں ہوتے؟۔

ایم این اے لال چند نے کہا ایک ٹیچر پر توہین کا الزام لگایا گیا جو تیس سال سے بچوں کو تعلیم دے رہا ہے۔

سندھ حکومت نے مقدمہ درج کرکے دعویٰ کیا کہ دو سو ساٹھ لوگ ملوث ہی۔ اتنے لوگوں کے ملوث ہونے کے باوجود صرف چند لوگ گرفتار کیے گئے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے، آپ جیسی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں بل لے آئیں۔

آپ بل لائیں گے تو پوری پارلیمنٹ آپ کو سپورٹ کرے گی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: