اسلام آباد کے مہنگے ترین اسپتال شفا انٹرنیشنل میں مبینہ غفلت سے علاج کے لیے لائی گئی خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
عدالت نے پولیس کو اسپتال کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کریں۔
ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل ناصر کی عدالت میں سیف اللہ نامی شہری نے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ اس کی بہن زرینہ بی بی کو علاج کیلئے 13جون کو شفاء ہسپتال لایا گیا۔
ڈاکٹر غلام صدیق نے آپریشن کیا لیکن چند روز بعدمریضہ کی حالت مزیدخراب ہوگئی۔
طبیعت خراب ہونے پر نیوروفزیشن نےایم آرآئی تجویزکیا، ہسپتال انتظامیہ مشین خراب ہونےکاکہہ کرٹالتی رہی۔
مریضہ کی حالت مزید خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت سے مریضہ کی جان گئی۔