سعود ی عرب، 12 پاکستانیوں، 6بچوں، 3خواتین سمیت134کے سر قلم

سعود ی عرب، 12 پاکستانیوں، 6بچوں، 3خواتین سمیت134کے سر قلم

 سعودی عرب نے رواں برس21پاکستانیوں سمیت 134 افراد کے سر قلم کردیئے۔

گزشتہ برس2018 میں سعودی عرب نے 149 افراد کو پھانسی دی، یہ انکشاف جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو دی گئی رپورٹ میں کیا گیا۔

برطانوی میڈیا نے رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ سعودی عرب رواں برس میں اب تک 134افراد کو پھانسی دے چکا ہے، ان میں سے 6 بچے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈیتھ پنلٹی پروجیکٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مزید 24افراد کو پھانسی کا خطرہ ہے جن میں 3بچے، سیاسی مخالفین ، علما اور انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں۔

رواں برس پھانسی دیئے جانے والوں میں کم از کم 58 غیر ملکی شہری تھے۔

سزائے موت پانے والوں میں21پاکستانی، 15یمنی، 5شامی اور چار مصر ی تھے، اس کے علاوہ دو اردن، دو نائیجیریا، ایک صومالیہ کے شہری ہیں جب کہ دو کی شناخت نہیں بتائی گئی۔

اس سال پھانسی پانے والوں میں تین خواتین اور 51 وہ ہیں جن پر منشیات کے الزامات تھے۔

ڈیتھ پینلٹی پروجیکٹ کے مطابق رواں برس اپریل میں ایک بڑے پیمانے پر ہلاکت کے متعلق بھی بیان کیا گیا جہاں 37مردوں کو سرعام موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: