بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز بنگلا دیش میں اسمبلی پلانٹ قائم کرینگے

بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز بنگلا دیش میں اسمبلی پلانٹ قائم کرینگے

 بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز بنگلا دیش میں اسمبلی پلانٹ قائم کرینگے، معاملات حتمی ہونے میں 2ماہ لگیں گے،اسمبلی پلانٹ لگنے کے بعد برانڈ نیو کار متعارف کروائی جائیگی۔

تفصیلات کےمطابق دنیا کے معروف ایگزیکٹیو کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز بنز بنگلا دیش میں اپنا اسمبلی پلانٹ قائم کرینگے جس کے لئے جرمنی کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد بات چیت کے غرض سے5روزہ دورے پر بنگلا دیش پہنچ گیا ہے۔

بنگلا دیش انویسٹمنٹ ڈولپمنٹ اتھارٹی ( بیڈا) کے ایگزیکٹیو ممبر نباش چندرا نے کہا ہے کہ ہماری جرمن سرمایہ کاروں سے بات چیت چل رہی ہے جو کہ بنگلا دیش میں ایک بڑی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔

ہمیں معاملات حتمی کرنے میں ایک سے دو ماہ لگ جائیں گے جس کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جرمن کار ساز ادارے اسمبلی پلانٹ لگانے کے بعد بنگلہ دیش میں برانڈ نیو ماڈل کار بھی متعارف کروائیں گے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: